ماہنامہ فقیہ

کریڈٹ کارڈ کا شرعی حکم

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
جدید مسائل
مفتی رئیس احمد
کریڈٹ کارڈ کا شرعی حکم
کریڈٹ کارڈ آج کل دنیا میں بہت کثرت سے پھیل گیا ہے۔ پاکستان میں تو ابھی تک اتناعام رواج نہیں ہے لیکن دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک اور مغربی ملکوں میں ساری خریداری کریڈٹ کارڈ پر ہو رہی ہے۔
کریڈٹ کارڈ کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟
وجہ اس کی یہ ہے کہ چوری ڈاکے بہت ہونے لگے ہیں اگر کوئی آدمی گھر سے نکلے اور اسے لمبی چوڑی خریداری کرنی ہو۔ اور اگر وہ جیب میں بہت سارے پیسے ڈال کر لے جائے تو خطرہ ہے کہ ڈاکہ پڑ جائے کوئی چھین کر لے جائے خاص طور پر اگر کہیں سفر پر جا رہا ہو تو ہر وقت اپنے پاس بڑی رقم لے کر پھر نے میں بہت خطرات ہیں اس لیے اس کا ایک یہ طریقہ نکالا کہ بینک ایک کارڈ جاری کرتا ہے جس کو کریڈٹ کارڈ کہتے ہیں۔ بینک کہتا ہے ہم سے کوئی بھی شخص یہ کارڈ وصول کر سکتا ہے کریڈٹ کارڈ کی ایک سالانہ قیمت ہوتی ہے مثلاً تقریباً ایکسپریس بینک نے ایک کارڈ ایشو کیا
Read more ...

قربانی فارم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قربانی فارم !
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
ذہنی آوارگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اب ہر شخص دینی امور میں ”عطائیت“ کرنے لگا ہے۔ عوام الناس کے قریب رہ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ دین جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ کریم نےدستور زندگی اور ذریعہ نجات بنا کر نازل کیا تھا، اس دین کو لوگ اب اپنی ضرورت سے زائد تصور کرنے لگے ہیں۔
تقریباً ہر شخص اپنے ”فکری انتشار“ اور” غلط رائے زنی“ کے سنگریزے کو ”اجتہاد کا موتی “سمجھ بیٹھا ہے ، دینی احکام پر اپنی عقلی الل ٹپ جمانے کی کوشش میں ہے۔ ”آزاد خیالی“ کو اس قدر اپنا حق سمجھتا ہے کہ دین کے مسلَّمات کو بھی معاشرتی رسوم و رواج کی کسوٹی پر پرکھنے لگا ہے۔ خود ساختہ اخلاقیات کے ایسے دائرے کھینچ رکھے ہیں جہاں غیروں کو خوش رکھنے کی فکر تو ہے مگر محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے دل دکھنے کا غم نہیں۔ اپنی اَنا اور عزتِ نفس کا احساس تو ہے
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
22 اکتوبر 2013ء: قرآن و سنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں نامور عالم دین اور بزرگ مولانا نعیم الدین آف لاہور تشریف لائے۔ مرکز کی نئی تعمیر اور سرپرست مرکز متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی تحریکی کاوشوں کو سراہا اور دعا کرائی۔
25 اکتوبر 2013ء: متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن؛ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر چناب نگر کی سالانہ کانفرنس میں مہمان خاص کی حیثیت سے تشریف لے گئے اور عقیدہ ختم نبوت پر مدلل گفتگو فرمائی۔
26اکتوبر 2013ء : سفیر احناف مولانا محمد الیاس گھمن چار دن کے مسلکی ، علمی ، تبلیغی اور دعوتی دورہ جنوبی پنجاب کے سفر پر روانہ ہوئے۔
Read more ...

دوسرا سالانہ علماء اجتماع

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دوسرا سالانہ علماء اجتماع
محترم و مکرم مولانا_____________ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عقائد و مسائل اہل السنت و الجماعت کی ترویج اور اشاعت کے سلسلہ میں مرکز اہل السنت و الجماعت سرگودھامیں ”علماء اجتماع“ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں آنجناب کی شرکت بہت مفید ثابت ہو گی۔ ان شاء اللہ
نظام الاوقات:
22 دسمبر 2013ء بروزاتوار
پہلی نشست: 9 بجے صبح تا 12 بجے
وقفہ برائے کھانا و نماز: 12 بجے تا 1:30 بجے دو پہر
دوسری نشست: 2 بجے تا 3:30 بجے سہ پہر
نوٹ:
1: اگر مسلکی کام کی ترویج کے لیے کوئی مشورہ ہو تو لکھ کر لائیں۔
Read more ...

امام محمد بن سیرین﷬

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ المحدثین:
……مولانامحمدارشد سجاد
امام محمد بن سیرین﷬
امت مرحومہ میں بے شمار ایسی شخصیات گزری ہیں جن کو قدرت نےاسرار کائنات کے علم سے نوازا ہے۔ ان برگزیدہ شخصیات میں سے ایک ہستی جلیل القدر تابعی امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ کی ہے۔
آپ کی ولادت کے بارے میں کتب تاریخ میں کوئی حتمی رائےنہیں ملتی کہ کس سن؟کس ماہ؟ اور کون سے دن پیدا ہوئے؟البتہ اتنا ضرور ملتا ہے کہ آپ خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کے آخری دوسالوں میں پیدا ہوئے اور ایسے گھرانے میں پرورش پائی جس میں تقویٰ وپاکیزگی کی خوشبو چار اطراف میں پھیلی ہوئی تھی یہی وجہ تھی کہ اللہ رب العزت نے آپ کو علم وحکمت کا مخزن اور بحر ذخار بنایا۔اور مقام ولایت کے ساتھ ساتھ خوابوں کی تعبیر کا بھی غیر معمولی جوہر عطاء کیا۔ جس کی وجہ سے آپ فن تعبیر کے امام کہلائے گئے۔
مقام ومرتبہ :
Read more ...