فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ
قسط نمبر 8: تصوف سے متعلق[ب]
فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ
……… متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
تصوف کی ضرورت :
تصحیح عقائد اور اعمال ظاہرہ کے ساتھ جب تک اصلاح باطن نہ ہو اس وقت تک انسان گمراہی سے نہیں بچ سکتا چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مناصب نبوت کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا :
لقد من اللہ علی المومنین اذ بعث فیہم رسولا من انفسہم یتلوا علیہم اٰیٰتہ و یزکیہم ویعلمہم الکتاب والحکمۃ۔
ترجمہ : اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں پر احسان یہ فرمایا کہ انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان پر آیات تلاوت کرتا ہے ان کا تزکیہ )دل کی صفائی (کرتا ہے اور انہیں تعلیم کتاب وحکمت سے سرفراز فرماتا ہے۔
یہاں تزکیہ سے مراد ”اصلاحِ باطن“ ہے جسے عرف ِعام میں ”تصوف “کہا جاتا ہے۔
Read more ...
عاق نامہ…… شریعت کی نظر میں
عاق نامہ…… شریعت کی نظر میں!! )1(
مولانا عبدالرحمٰن سندھی
گہما گہمی کے اس تیز ترین دور میں ہر شخص دوسروں سے بے پرواہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ مغرب کی چند سائنسی ایجادات سے ہمارا مسلم معاشرہ اس قدر مرعوب دکھائی دیتا ہے کہ مت پوچھیے۔ احساس کمتری کی دلدل میں برابر دھنستا جا رہا ہے اور لکیر کا فقیر بنے مغرب کے نقش قدم پر گامزن ہے۔ خدا خیر فرمائے۔
قارئین کرام !ہمارے مسلم معاشرے میں جس طرح دیگر برائیاں پنپتی جا رہی ہیں اسی طرح غیر مسلم اقوام سے متاثر ہوکر ایک عجیب رسم بد یہ بھی چل نکلی ہے کہ ذرا ذرا سی بات پر اپنی اولاد کو حق میراث سے محروم کردینے کا عمل ”عاق نامہ “ رواج پاتا جا رہا ہے۔ آئے دن اخبارات کے کلاسیفائیڈ صفحات پر اس طرح کے اعلانات کی بھرمار ہوتی ہے”
Read more ...
فقہ حنفی کی خصوصیات اور مقبولیت
فقہ حنفی کی خصوصیات اور مقبولیت
مولانا محمد اشفاق ندیم
تاریخ اسلام اس بات کے لئے کافی ثبوت پیش کرتی ہے کہ ہر زمانہ میں مسلمانوں کی اکثریت امام اعظم امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی فقہ کی دلدادہ رہی ہے۔ بعض نے اس کی وجہ صرف اتنی بیان کی ہے کہ چونکہ اکا بر احناف اسلامی حکومتوں میں مرکزی عہدوں پر فائز رہے بالخصوص امام ابو یوسف رحمہ اللہ قاضی القضاۃ {چیف جسٹس} تھے لہٰذا ان کےاثرو رسوخ کو فقہ حنفی کی مقبولیت میں خاصا دخل ہے۔ بہت سےبیمار ذہن لوگوں نے فقہ حنفی کی مقبولیت سے گھبراکریہ باطل نظریہ قائم کیاہے۔
پہلی بات یہاں یہ قابل غور ہے کہ اکثر مسلمان اور عادل بادشاہ کیوں فقہ حنفی کے قبول کرنے اور اس کی نشرو اشاعت کے لئے کوشاں رہے؟
Read more ...
تذکرۃ الفقہاء
تذکرۃ الفقہاء:
مولانا عاطف معاویہ﷾
عالم کوفہ سیدنا اسود بن یزید)2(
حضرت اسود اور تلاوت کلام اللہ :
دیگر عبادات کی طرح آپ تلاوت کلام اللہ بھی بکثرت فرمایا کرتے تھے اور رمضان المبارک میں اس کیفیت میں مزید اضافہ ہوجاتا۔ چنانچہ مشہور فقیہ امام ابراہیم نخعی فرماتے ہیں :
کان الاسود یختم القرآن فی شہر رمضان فی کل لیلتین وینام فیما بین المغرب والعشاء وکان یختم فیما سویٰ ذالک فی ستۃ۔
)سنن سعید بن منصور ج 2 ص 450(
ترجمہ : آپ رمضان المبارک کے علاوہ چھ دنوں میں قرآن کریم مکمل فرماتے تھے اور رمضان المبارک میں ہر دوسری رات میں قرآن مکمل فرماتے۔ اور ماہ رمضان میں مغرب اور عشاء کے درمیان آرام فرماتے۔
آپ کی تلاوت کا یہ معمول کئی معتبر کتب میں موجود اور مذکور ہے۔ اس سے آپ کی کلام اللہ شریف سے محبت اور لگن معلوم ہوتی ہے۔
Read more ...
علماء دیو بند کی دینی خدمات
علماء دیو بند کی دینی خدمات )2(
……… پروفیسر عبدالمتین
علوم تجوید وقراءت قرآن مجید کے لب ولہجہ اور طرز ادا کی حفاظت کرنے والے علوم ہیں ، متقدمین علماء کے نزدیک ، علم تجوید ، پر الگ تصانیف کا طریقہ نہیں تها ، بلکہ تجوید ، علم الصرف ، کا ایک نہا یت ضروری با ب تها ،متاخرین علماء نے اس علم میں مستقل اور تفصیلی کتابیں لکهیں ، چنانچہ ”اَلرِّعایَہ“محمد بن مکی رحمہ الله کی کتاب اس سلسلہ کی پہلی کڑی ہے ، جو چوتهی ہجری میں لکهی گئی علم قراءت الفاظ وحی کے اس اختلافی طرز ادا کو کہتےہیں ، جو کلمات قرآنیہ میں مِن جانِبِ الله 7 سات قراءتوں کی حد تک اختلاف طرز تکلم نازل کیا گیایہ الگ فن ہے ،ائمہ قراءت اور علماء امت نے اس فن پر ہر دور میں مبسوط ومختصر کتب کے انبار تصنیف کیے ، یہ تو علم تجوید وقراءت کی مختصر تاریخی حیثیت پربات تهی۔
Read more ...

