صبر و شکر
مجلس الشیخ:
صبر و شکر
ترتیب و عنوانات: مفتی شبیر احمد حنفی
2جنوری 2104ء بروز جمعرات متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ نے خانقاہ اشرفیہ اختریہ مرکز اہل السنۃ و الجماعۃ 87 جنوبی سرگودھا میں منعقدہ ماہانہ مجلسِ ذکر سے خطاب فرمایا، جس میں ’’صبر و شکر‘‘ کے عنوان پر پُر اثرگفتگو فرمائی۔ بیان کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
الحمدللہ نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونؤمن بہ ونتوکل علیہ ونعوذ باللہ من شرور انفسنا ومن سئیات اعمالنا من یہدہ اللہ فلا مضل لہ ومن یضلل فلاہادی لہ ونشہد ان لا الہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ ونشہد ان سیدنا ومولانا محمدا عبدہ ورسولہ،امابعد فَاَعُوْذُ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ: ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالإِنْسَ إِلاَّ لِيَعْبُدُونِ﴾
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔
احسانات کی بارش:
Read more ...
صبر و شکر
میں بات صرف یہ سمجھا رہا تھا کہ عبادات میں بعض عبادات مؤقت ہیں، ان کا وقت متعین ہے مثلاً رمضان کے روزے ہیں ان کا وقت متعین ہے، حج کےایام میں حج کی عبادات کا وقت متعین ہے، ہمارے ذمے اگر قربانی ہے تو اس کا وقت بھی متعین ہے۔ ایک عبادات وہ ہیں جو مؤقت ہیں اور بعض عبادات وہ ہیں کہ جن کا وقت متعین نہیں ہے۔ تو جن عبادات کا وقت متعین ہو ہم اپنی مرضی سے ان اوقات کو آگے اور پیچھے کریں تو یہ مناسب نہیں اور جن عبادات کو شریعت نے وقت مقرر پر متعین نہیں کیا ہم ان کو اپنی طرف سے متعین کریں تو یہ ہمارے لیے مناسب نہیں ہے۔ ہم شریعت کے پابند ہیں، ہم اس میں رد و بدل نہیں کر سکتے۔ تو بعض عبادات مؤقت ہیں اور بعض عبادات غیر مؤقت ہیں۔اس میں ایک اصول اور یاد رکھیں۔
دعا میں ہاتھ اٹھانے کے لیے ایک ضابطہ:
Read more ...
عاق نامہ…… شریعت کی نظر میں
عاق نامہ…… شریعت کی نظر میں!! )2(
مولانا عبدالرحمٰن سندھی
امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں ایک حدیث نقل فرمائی ہے کہ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک شخص نے پوچھا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم والدین کا اپنی اولاد پر کیا حق ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ دونوں(ماں باپ)(اگر تو ان کی خدمت کرے ) تیرے لیے جنت میں(جانے کا سبب) یا (تو نے ان کی نافرمانی کی) تیرے لیے جہنم( میں جانے کا سبب) ہیں۔
)سنن ابن ماجہ ص 260(
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک نقل فرماتے ہیں کہ جو شخص والدین کے حقوق بجالانے میں ا للہ کی فرمانبردای کرتے ہوئے صبح کرتا ہے
Read more ...
اسلام ایک راہ ِ اعتدال
اسلام ایک راہ ِ اعتدال
مولانامحمد مبشر بدر
اسلام اعتدال وتوازن اور عدل واستقامت کا دین ہے۔ قرآن وسنت میں بہت سی ایسی آیات واحادیث ہیں جو اسلام کی وسطیت اور اس کے افراط وتفریط سے پاک متوازن ومعتدل ہونے پر دلالت کرتی ہیں۔ ایسی وسطیت جس میں کوئی انحراف وکجی نہیں ہے۔ اس لیے کہ یہی وہ حق ہے جو آسمان سے اترا ہے۔ لہذا وہ غلو وتقصیر اور افراط وتفریط سے پاک ہے۔ نہ اس میں انتہا پسندی ہے اور نہ ا ضاعت وبربادی اور نہ سستی ودلیری۔ چنانچہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ فرماتے ہیں :’’ اور اسی طرح ہم نے تمہیں ایک درمیانی امت بنایا ہےتا کہ تم لوگوں پر گواہ رہو اور رسول تم پر گواہ رہیں۔“
(سورۃ البقرة:143)
اور فرمایا: ”تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لئے پیدا کی گئی ہے کہ تم نیک باتوں کا حکم کرتے ہو
Read more ...
دور حاضر میں تحقیق اور فکری گمراہی کے اسباب
دور حاضر میں تحقیق اور فکری گمراہی کے اسباب
مولانا محب اللہ جان
آج جس دور سے ہم گزررہے ہیں یہ انتہا ئی پرفتن دورہے۔ گمراہ کن نظریات و افکار چاہے ان کا تعلق عقائد سے ہویااعمال سے، ایمان سے ہو یا اسلام سے، مسائل سے ہو یا احکامات سے، ظاہرسے ہو یا با طن سے ،یہ سب خوب عروج پا رہے ہیں۔بالخصوص” تحقیق“ اور” ریسرچ“ کے نا م پر اٹھنے والے فتنے اسلا می تعلیما ت اور اس کے عقائد و نظریات میں مسلسل رخنہ اندا زی کر رہے ہیں۔ نام نہاد مفسر قرآن ہوں یافرنگی ساختہ اہل حدیث ،قرآن کے نام پر ہو یا سنت کے نام پر ہو، اصلاح اور تزکیہ باطن کے نام سے ہو یا فلاح اور خدمت خلق کے نام سے الغرض ان سب کی محنت کا نچوڑقرآن و سنت کی تشریحات میں قطع برید سے کام لے کر دین کےصحیح اور حقیقی مفہوم کو مسخ کرنا ہے۔ بڑھتے ہوے تحقیق اور ریسرچ کے نام پر ان باطل فتنہ انگیزوں کے مسلسل رخنہ اندازیوں سے ایک طرف جہاں عوام الناس کے اعتقادات بگڑنے شروع ہوئے
Read more ...