دین کی اہمیت
div class="mainheading">مجلس الشیخ
دین کی اہمیت
میری عزیز ماؤ و اور بہنو! اللہ کا بہت بڑا احسان ہے بہت بڑا کرم ہے کہ اللہ نے ہمیں انسان بنایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا اللہ رب العزت نے ہمیں کلمہ اور ایمان کی توفیق عطا فرمائی اللہ رب العزت ان سب نعمتوں کی قدر کرنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔
ایمان کتنی بڑی نعمت ہے اس کا اندازہ دنیا میں کم ہے مولت کے بعد قبر میں اور قبر کے بعد حشر کی زندگی میں زیادہ ہوگا حدیث میں آتا ہےکہ جب اللہ تعالی بداعمال لوگوں کو جہنم میں ڈالیں گے اور کفار کو بھی جہنم میں پھینک دیں گے تو کفار مسلمانوں کو طعنہ دیں گے کہ جس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تم نے کلمہ پڑھا ہے آج وہ نبی تمہیں جہنم سے نکال نہ سکا تم تو کلمہ پڑھ کر بھی جہنم سے نکل نہ سکے تم تو کلمہ پڑھ کر بھی جہنم میں او رہم کلمے کا انکار کر کے بھی جہنم میں ہیں حدیث میں ہے
Read more ...
یک زمانہ صحبتے با اولیاء
یک زمانہ صحبتے با اولیاء
ام عمارہ سرگودھا
حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علماء کی مثال ستاروں کی سی ہے جب چمکتے ہیں تو لوگ ان سے راہ پاتے ہیں تو جب چھپ جاتے ہیں تو لوگ حیران اور پریشان رہ جاتےہیں۔ علماء کی صحبت میں بیٹھنے کا اعزاز بھی بڑا ہے۔
جو شخص کسی عالم کی مجلس میں حاضر ہو وہاں بیٹھے مگر علم کی کوئی بات یاد نہ کر سکے تو اس کو سات اعزاز ملتے ہیں۔
1.
متعلمین کا درجہ ملتا ہے۔
Read more ...
بیوی سے حُسنِ سلوک
بیوی سے حُسنِ سلوک
اہلیہ مفتی شبیر احمد
بعض شوہر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ شادی کے نتیجہ میں انہیں مفت کا ایک نوکر نہیں بلکہ ایک غلام ہاتھ آگیا ہے۔ نوکر تو ذرا سختی کرنے پر ملازمت چھوڑ کر جا بھی سکتا ہے اور وہ بغیر تنخوا ہ کے ایک د ن بھی کام نہیں کرے گا جب کہ بیوی بیچاری نہ تنخواہ دار ہے اور نہ ہی آسانی سے ظالم شوہر سے آزادی حاصل کر سکتی ہے۔ ایسے شوہر بیویوں سے توقع رکھتے ہیں کہ گھریلو کام کاج کے علاوہ وہ ان کی کاروبار کے سلسلہ میں بھی مدد کریں۔شوہروں کی دکانوں پر سیلز گرل کی حیثیت سے کھڑی ہو یا کمائی کے ذرائع کو بڑھانے کے لیے دوسری ملازمتیں کریں۔ ایسا وہ پردہ میں رہ کرتو ہر گزنہ کر سکیں گی
Read more ...
سارا دن ……… کیا کرتی ہو
سارا دن ……… کیا کرتی ہو ؟
مہوش ناز، کامونکے
خاوند سارے دن کے کام سے تھکا ہارا گھر واپس لوٹاتو کیا دیکھتا ہے کہ اُس کے تینوں بچے گھر کے سامنے۔۔۔ کل رات کے پہنے ہوئے کپڑوں میں ہی مٹی میں لت پت کھیل رہے ہیں۔گھر کے پچھواڑے میں رکھا کوڑا دان بھرا ہوا اور مکھیوں کی آماجگاہ ہوا ہے۔گھر کے صدر دروازے کے دونوں پٹ تو کھلے ہوئے تھے ہی،مگر گھر کے اندر مچا ہوا اودھم اور بے ترتیبی کسی میدان جنگ کا منظر پیش کر رہی تھی۔کمرے کی کُچھ لائٹیں ٹوٹ کر فرش پر بکھری پڑی تھیں تو قالین دیوار کے ساتھ گیا پڑا تھا۔ٹیلی ویژن اپنی پوری آواز کے ساتھ چل رہا تھا
Read more ...
محبت کی چٹکی
محبت کی چٹکی
مولانا عابد جمشید رانا
”سنو ! کھیت سے چند خربوزے توڑ کر لاؤ۔ “لابان نے بے تکلفی سے باغ کی مخملیں گھاس پر بیٹھے ہوئے اپنے غلام کو حکم دیا۔ وہ کہنے کو غلام تھالیکن حقیقت میں اس کا آقا اس کے اچھے اخلاق اور نیک سیرتی کی بنا پر اس کو اپنی سگی اولاد سے زیادہ محبت دیتا تھا۔ لالچ، طمع، حسد اور کینہ یہ سب امراض اسے چھو کر بھی نہ گذرے تھے۔ ظاہر میں وہ غلام اتنا حسین و جمیل بھی نہ تھا لیکن اس کے اندر کی خوبصورتی اور دل کی صفائی شکل وصورت پر غور کرنے کا موقع ہی نہ دیتی تھی۔ اس بنا پر لابان اس کی رائے کو ہمیشہ اولیت دیا کرتا تھا اور اس کی کوشش ہوتی تھی
Read more ...