عقیدہ 64

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 64:
متن:
وَالْإِيْمَانُ وَاحِدٌ وَأَهْلُهٗ فِيْ أَصْلِهٖ سَوَاءٌ وَالتَّفَاضُلُ بَيْنَهُمْ بِالْخَشْيَةِ وَالتُّقٰى وَمُخَالَفَةِ الهَوَىٰ وَمُلَازَمَةِ الْأَوْلٰى.
ترجمہ: ایمان واحد (بسیط) ہے اور اہل ایمان نفسِ ایمان میں برابر ہیں۔ ہاں اہل ایمان کی ایک دوسرے پر فضیلت تقویٰ، نفسانی خواہشات کی مخالفت اور افضل احکام پر پابندی کرنے کے اعتبار سے ہوتی ہے۔
شرح:
ایمان ایک ہی چیز یعنی ”تصدیق قلبی“کا نام ہے۔ اعمال ظاہرہ نفسِ ایمان کا حصہ نہیں بلکہ کمال ایمان کا حصہ ہیں یعنی نیک یا برے اعمال کی وجہ سے نفسِ ایمان کم یا زیادہ نہیں ہوتا البتہ کمال ایمان کم یا زیادہ ہوتا رہتا ہے ۔ اس لیے اگر کوئی مؤمن شخص تقویٰ اختیار کرے، خواہشات نفسانیہ کی مخالفت کرے اور افضل حکم پر عمل پیرا ہو تو ایسا شخص کمال ایمان کا حامل قرار پائے گا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص گناہ کرے اور نفسانی خواہشات کی پیروی کرے تو یہ ناقص الایمان کہلائے گا یعنی ایمان کا حامل تو ہے البتہ گناہ گار ہے۔