یک زمانہ صحبتے با اولیاء
یک زمانہ صحبتے با اولیاء
ام عمارہ سرگودھا
حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علماء کی مثال ستاروں کی سی ہے جب چمکتے ہیں تو لوگ ان سے راہ پاتے ہیں تو جب چھپ جاتے ہیں تو لوگ حیران اور پریشان رہ جاتےہیں۔ علماء کی صحبت میں بیٹھنے کا اعزاز بھی بڑا ہے۔
جو شخص کسی عالم کی مجلس میں حاضر ہو وہاں بیٹھے مگر علم کی کوئی بات یاد نہ کر سکے تو اس کو سات اعزاز ملتے ہیں۔
1.
متعلمین کا درجہ ملتا ہے۔
Read more ...
بیوی سے حُسنِ سلوک
بیوی سے حُسنِ سلوک
اہلیہ مفتی شبیر احمد
بعض شوہر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ شادی کے نتیجہ میں انہیں مفت کا ایک نوکر نہیں بلکہ ایک غلام ہاتھ آگیا ہے۔ نوکر تو ذرا سختی کرنے پر ملازمت چھوڑ کر جا بھی سکتا ہے اور وہ بغیر تنخوا ہ کے ایک د ن بھی کام نہیں کرے گا جب کہ بیوی بیچاری نہ تنخواہ دار ہے اور نہ ہی آسانی سے ظالم شوہر سے آزادی حاصل کر سکتی ہے۔ ایسے شوہر بیویوں سے توقع رکھتے ہیں کہ گھریلو کام کاج کے علاوہ وہ ان کی کاروبار کے سلسلہ میں بھی مدد کریں۔شوہروں کی دکانوں پر سیلز گرل کی حیثیت سے کھڑی ہو یا کمائی کے ذرائع کو بڑھانے کے لیے دوسری ملازمتیں کریں۔ ایسا وہ پردہ میں رہ کرتو ہر گزنہ کر سکیں گی
Read more ...
سارا دن ……… کیا کرتی ہو
سارا دن ……… کیا کرتی ہو ؟
مہوش ناز، کامونکے
خاوند سارے دن کے کام سے تھکا ہارا گھر واپس لوٹاتو کیا دیکھتا ہے کہ اُس کے تینوں بچے گھر کے سامنے۔۔۔ کل رات کے پہنے ہوئے کپڑوں میں ہی مٹی میں لت پت کھیل رہے ہیں۔گھر کے پچھواڑے میں رکھا کوڑا دان بھرا ہوا اور مکھیوں کی آماجگاہ ہوا ہے۔گھر کے صدر دروازے کے دونوں پٹ تو کھلے ہوئے تھے ہی،مگر گھر کے اندر مچا ہوا اودھم اور بے ترتیبی کسی میدان جنگ کا منظر پیش کر رہی تھی۔کمرے کی کُچھ لائٹیں ٹوٹ کر فرش پر بکھری پڑی تھیں تو قالین دیوار کے ساتھ گیا پڑا تھا۔ٹیلی ویژن اپنی پوری آواز کے ساتھ چل رہا تھا
Read more ...
محبت کی چٹکی
محبت کی چٹکی
مولانا عابد جمشید رانا
”سنو ! کھیت سے چند خربوزے توڑ کر لاؤ۔ “لابان نے بے تکلفی سے باغ کی مخملیں گھاس پر بیٹھے ہوئے اپنے غلام کو حکم دیا۔ وہ کہنے کو غلام تھالیکن حقیقت میں اس کا آقا اس کے اچھے اخلاق اور نیک سیرتی کی بنا پر اس کو اپنی سگی اولاد سے زیادہ محبت دیتا تھا۔ لالچ، طمع، حسد اور کینہ یہ سب امراض اسے چھو کر بھی نہ گذرے تھے۔ ظاہر میں وہ غلام اتنا حسین و جمیل بھی نہ تھا لیکن اس کے اندر کی خوبصورتی اور دل کی صفائی شکل وصورت پر غور کرنے کا موقع ہی نہ دیتی تھی۔ اس بنا پر لابان اس کی رائے کو ہمیشہ اولیت دیا کرتا تھا اور اس کی کوشش ہوتی تھی
Read more ...
انوکھا مقدمہ
انوکھا مقدمہ
عائشہ جمشید، گوجرانوالہ
اس شخص کا نام حیزان الفہیدی الحربی ہے۔ یہ بریدہ سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں (اسیاح) کا رہنے والا ہے۔ قصیم کی شرعی عدالت میں فیصلہ جیسے ہی اس کے خلاف گیا تو اس نے خود تو رو رو کر اپنی داڑھی کو آنسوؤں سے تر بتر کیا ہی ، مگر اس کو دیکھنے والے والے لوگ بھی رو پڑے۔آخر کس بات پر یہ زاروقطار رونا اور غش پڑ پڑ جانا؟ اولاد کی بے رخی؟ خاندانی زمین سے بے دخلی؟ حیزان کی بیوی نے اُس پرخلع کا دعویٰ کیا؟ نہیں، ایسا تو کچھ بھی نہیں ہوا تو پھر آخر کس بات کا رونا !! یہ قصہ تصوراتی نہیں
Read more ...
اسلام کی آغوش میں
اسلام کی آغوش میں
ام عکراش
لیڈی بارنس ایک نو مسلم انگریز فوجی کی بیوی تھیں۔ یہ دونوں میاں بیوی ایک مقدمے میں ملوث ہو کر علامہ اقبال کے پاس آئے۔ الزامات سراسر جھوٹے تھے اس لیے عدالت نے ان دونوں کو باعزت بری کردیا۔ چوں کہ وکالت کے فرائض علامہ اقبال نے انجام دیے تھے، اس لیے چند روز بعد لیڈی بارنس شکریہ ادا کرنے کے لیے لاہور علامہ اقبال کے پاس تشریف لائیں۔ اس وقت علامہ اقبال نے سوال کیا ”لیڈی صاحبہ! آپ کے مشرف بہ اسلام ہونے کی اسباب کیا ہیں؟“ ”مسلمانوں کے ایمان کی پختگی‘ ڈاکٹر صاحب!“ لیڈی بارنس نے جواب دیا۔ ”لیڈی صاحبہ! میں نہیں سمجھا‘ اس سے آپ کی کیا مراد ہی؟“
Read more ...
ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق یہاں ہیں
ثنا خوانِ تقدیسِ مشرق یہاں ہیں
مصطفیٰ صادق
آج کل وقتاً فوقتاً اجتماعی شادیوں کا ذکر پڑھنے اور سننے میں آتا ہے لیکن بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہو گا کہ اجتماعی شادیوں کی ایک تاریخی روایت جو ہر لحاظ سے مثالی نوعیت کی روایت قراردی جاسکتی ہے مفتی زین العابدین صاحب رحمہ اللہ نے قائم کی تھی۔اجتماعی شادیوں کا یہ واقعہ عملا رونما نہ ہو چکا ہوتا تو شاید اس پر یقین کرنا چنداں آسان نہ ہوتا۔ لیکن اسے قدرت کا کرشمہ کہئے یا حضرت مفتی صاحب کی کرامت اور ان کے مخلص دوستوں اور متعلقہ سرکاری حکام کی معاونت کا اعجاز قرار دیجئے کہ فیصل آباد کے چنیوٹ بازار کے باسیوں میں ایسی42 خواتین بھی تھیں
Read more ...
ستی اور ہم
ستی اور ہم
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اسلام نے جاہلانہ رسوم ورواج کو جس طرح کچل کر ختم کیا ہے اس طرح کی تاریخ کا حامل کوئی اور مذھب نہیں ہے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا تھا:
كل شيء من أمر الجاهلية تحت قدمي موضوع.
(صحیح مسلم: رقم 1218)
Read more ...
ہمارا تعلیمی نظام اور صراط مستقیم کورس
ہمارا تعلیمی نظام اور صراط مستقیم کورس
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
تعلیم کسی بھی قوم کے عروج اور بلندیوں کا پہلا زینہ شمار ہوتی ہے اس کے ذریعے معاشرتی اور اخلاقی اقدار کا سنگ بنیاد رکھا جاتا ہے انسانیت ، رواداری اور باہمی معاملات بھی تعلیم کی کوکھ سے جنم لیتے ہیں۔ انسانی تاریخ کا مطالعہ بتلاتا ہے جب بھی ہم نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں لاپرواہی اور کوتاہی سے کام لیا تو تقدیر نے ہمیں اوجِ ثریا سے زمین پر دے مارا۔
نبوت کے اولین مقاصد میں سے یہ ہے کہ یعلمہم الکتاب پیغمبر ان کو تعلیم کتاب سے بہرہ ور کرتا ہے کیوں اس لیے کہ نبوت کی بعثت ہی اس لیے ہوتی ہے
Read more ...
مُتاثر کُن شخصیت
مُتاثر کُن شخصیت
شمیلہ فرخ ، دہلی
سردیوں کی ایک یخ بستہ شام کو یاسر نے اپنے کچھوے سے کھیلنا چاہا مگر کچھوا سردی سے بچنے اور اپنے آپ کو گرم رکھنے کیلئے اپنے خول میں چُھپا ہوا تھا۔ یاسر نے کچھوے کو خول سے باہر آنے پر آمادہ کرنے کی بُہت کوشش کی مگر بے سود۔ اُس نے ڈنڈا اُٹھا کر کچھوے کی پٹائی بھی کر ڈالی مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ رفیق صاحب کمرے میں داخل ہوئے تویاسر نے سارا قصہ ابو کو کہہ سنایا، رفیق صاحب نے یاسر کا ہاتھ تھاما اور بولے ”اِسے چھوڑو اور میرے ساتھ آؤ۔ یاسر کا ہاتھ پکڑے رفیق صاحب اُسے آتشدان کی طرف لے گئے ، آگ جلائی اور حرارت کے پاس ہی بیٹھ کر اس سے باتیں کرنے لگے۔ تھوڑی ہی دیر گُزری تھی
Read more ...