اکثر اوقات خاموش رہنا
اکثر اوقات خاموش رہنا
اللہ تعالیٰ نے ہمارے جسم میں ایک عضو ایسا بنایا ہے جس سے ہم اپنے دل کی بات کا اظہار کر سکتے ہیں اپنے محسوسات، مشاہدات اور تجربات کو بتلا سکتے ہیں اور وہ عضو ”زبان“ ہے۔ اس عضو کو اگر قابو میں رکھا جائے اور اس کا درست استعمال کیا جائے تو انسان دنیا و آخرت میں کامیاب ہوتا ہے اور اگر اس کو لایعنی ، فضول ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی، فحش گوئی ، بدعہدی ، گالم گلوچ ، طنز و تشنیع ، تمسخر وغیرہ میں استعمال کیا گیا تو اسی کی وجہ سے انسان کا وقار، اعتماد اور ذاتی حیثیت معاشرے سے ختم ہوجاتی ہے
Read more ...
قرآن کی تلاوت اور ذکراللہ کی کثرت کرنا
قرآن کی تلاوت اور ذکراللہ کی کثرت کرنا
اللہ تعالیٰ کےپاک کلام کی تلاوت اور اس کا مبارک ذکر ایسی عظیم الشان نعمتیں ہیں جس کا اجر زمین و آسمان میں عطا کیا جاتا ہے ۔حدیث مبارک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری نصیحت یہ ارشاد فرمائی: عَلَيْكَ بِتِلَاوَةِ الْقُرْآنِ وَذِكْرِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فَإِنَّهُ ذِكْرٌ لَكَ فِي السَّمَاءِ وَنُورٌ لَكَ فِي الْأَرْضِقرآن کی تلاوت اور اللہ کا ذکر خوب کیا کروکیونکہ ان کی وجہ سے آسمانوں میں تمہارا اچھا تذکرہ ہوگا اور زمین میں تمہیں نورِایمانی عطا کیا جائے گا۔
Read more ...
تقویٰ اختیار کرنا
تقویٰ اختیار کرنا
اللہ تعالیٰ نے ہم پر یہ کرم کیا کہ قرآن کریم نازل فرمایا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک فرامین و ارشادات ہم تک پہنچائے جن کی بدولت ہم ہمیشہ کی ناکامی اور عذاب سے بچ کر ابدی کامیابی اور انعام کے مستحق بن سکتے ہیں ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر اچھی بات کی نشاندہی فرما دی ہے تاکہ ہم اسے کریں اور بری باتوں کی بھی نشاندہی فرما دی ہے تاکہ اس سے بچیں۔
Read more ...
ذوالنورین … ذوالہجرتین
ذوالنورین … ذوالہجرتین
اللہ تعالیٰ کے نام پر جانور ذبح کرنا عبادت جبکہ اپنی جان دے دینا شہادت ہے۔ ہم اہل اسلام عبادت اور شہادت والی سعادت سب کو مانتے ہیں ۔ ہر سچے مسلمان کی یہ آرزو اور تمنا ہوتی ہے کہ اللہ اسے سعادت والی زندگی اور شہادت والی موت نصیب کرے۔ انہی میں سے ایک نام خلیفۃ المسلمین امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا ہے، مبارک تذکرے سے پہلے تمہید کے طور پر ایک اصول سمجھ لیجیے۔
Read more ...
فلسفۂ ِقربانی
فلسفۂ ِقربانی
اللہ تعالیٰ کے نام پر خود قربان ہونا اور اس کے نام پر قربانی دینا اس کا تعلق عقل سے کم محبت سے زیادہ ہے ۔ اللہ ہمیں اپنی محبت اور معرفت عطا فرمائے ۔ قربانی کے دن قریب ہیں اس موقع پر ملک پاکستان کے ایک قومی اخبار ”روزنامہ ایکسپریس“ نے مجھ سے تفصیلی انٹرویو لیا اور پورا رنگین صفحہ اس پر شائع کیا لاکھوں لوگوں نے اسے پڑھا ۔ میری خواہش ہے کہ وعظ و نصیحت کے قارئین تک اس کا خلاصہ پیش کروں ۔
Read more ...
عشرۂِ ذوالحج کے دس فضائل
عشرۂِ ذوالحج کے دس فضائل
اللہ تعالیٰ نے ماہ ذوالحج کو بالخصوص اس کے پہلے عشرہ کو حرمت ، برکت، عظمت اور فضیلت عطا فرمائی ہے ۔
پہلی فضیلت:
اس مہینے کا شمار ان چار مہینوں )ذوالقعدہ ، ذوالحج ، محرم اور رجب(میں ہوتا ہے جن کو حرمت عزت والے مہینے کہا جاتا ہے ان میں خونریری ، لڑائی جھگڑا وغیرہ کرنا بہت بڑا گناہ ہے ۔
Read more ...
پڑوسیوں کے حقوق
پڑوسیوں کے حقوق
اللہ تعالیٰ نے انسان کو معاشرتی زندگی بسر کرنے کے لیے پڑوسیوں کی نعمت سے نوازا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حقوق کی بہت اہمیت ذکر فرمائی ہے۔
جبریل کی آمد:
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا زَالَ يُوْصِيْنِي جِبْرِيْلُ بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ۔
Read more ...
مخموم القلب صدوق اللسان
مخموم القلب صدوق اللسان
اللہ تعالیٰ ہمارے ظاہر و باطن کو بہتر فرما دیں حقیقی کامیابی کا مدار اسی پر ہے ۔ پورے انسانی جسم میں دو چیزیں بطور خاص ایسی ہیں اگر وہ درست سمت پر چلتی رہیں تو انسان کامیابی کی منزل تک ضرور پہنچ جاتا ہے، ان میں ایک دل اور دوسری زبان ہے ۔
Read more ...
حجاج کرام توجہ فرمائیں
حجاج کرام توجہ فرمائیں
اللہ تعالیٰ کریم ہیں،ان کا کرم یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان نیک کام کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس کے نامہ اعمال میں ایک نیکی لکھ دیتے ہیں جبکہ اگر کوئی مسلمان بندہ برائی کاصرف ارادہ کرے اور برائی کا کام نہ کرے اس پر اللہ کریم اس کے نامہ اعمال میں نیکی لکھ دیتے ہیں ۔
Read more ...
تین مبغوض بندے
تین مبغوض بندے
اللہ تعالیٰ جن لوگوں سے نفرت کا معاملہ فرماتے ہیں ان لوگوں کی نشاندہی بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دی ہے تاکہ خود کو ان گندے اوصاف سے دور رکھا جا سکے ۔
عَنْ أَبِي ذَرٍّرَضِیَ اللُہ عَنْہ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: … وَالثَّلاَثَةُ الَّذِينَ يُبْغِضُهُمُ اللَّهُ: اَلشَّيْخُ الزَّانِي وَالْفَقِيْرُ الْمُخْتَالُ وَالْغَنِيُّ الظَّلُوْمُ.
جامع الترمذی ، باب ، الرقم: 2568
Read more ...