تذکرۃ المحدثین
تذکرۃ المحدثین:
…… مفتی شبیر احمد حنفی ﷾
امام سلیمان بن مہران الاعمش (3)
تنبیہہ:
مذکورہ واقعہ سے جہاں امام اعمش اور امام ابو حنیفہ رحمہما للہ کا باہمی تعلق معلوم ہوتا ہے وہاں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ بے شک فنِ حدیث میں امام اعمش کے شاگرد ہیں لیکن فنِ فقہ میں اپنے استاذ گرامی سے فائق نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امام اعمش نے سائل کو آپ کی طرف متوجہ فرمایا۔ عصرِ حاضر میں بعض الناس نے (جن کو امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے نامعلوم کیا عداوت ہے کہ ان کی شان تفقہ اور مقبولیت عامہ کو دیکھ کر جل بھن جاتے ہیں اور جہاں سے آپ کی عظمت کا کوئی پہلو نکل رہا ہواسے محو کرنا اور اس میں کیڑے نکالنا اپنا فرضِ منصبی سمجھنے لگتے ہیں) مذکورہ مکالمہ سے احناف (کثر اللہ سوادہم) پر یہ بات تھونپنے کی کوشش کی ہے کہ :
1: احناف اس واقعہ سے امام اعمش کا مرتبہ گراتے ہیں اور انہیں صرف ایک محدث مانتے ہیں
Read more ...
اسلام پر اَمن مذہب ہے
قسط نمبر 1:
…… مولانا محمد اختر حنفی﷾
اسلام پر اَمن مذہب ہے !!
پوری دنیا میں اسلام وہ واحد مذہب ہے جوبلا امتیازانسانیت کی امن و سلامتی اور حقوق کا ضامن ہے۔ یہ مسلم اور غیر مسلم دونوں کو برابر عدل و انصاف فراہم کرتا ہے۔ اسلام کی زیر سایہ مملکت میں جس طرح ایک مسلمان کی عزت و آبرو محفوظ ہوتی ہے اور وہ سکون کی زندگی بسر کرتا ہے بالکل اسی طرح غیر مسلم کو بھی اس کا مکمل استحقاق ہوتا ہے۔ کوئی مسلمان کسی غیر مسلم پر ظلم و جبر نہیں کرسکتا۔اسلامی حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ جو غیر مسلم زیرمعاہدہ ان کی حکومت کے تحت رہتے ہیں ان کی جان و مال ، عزت و آبرو پر کوئی فرق نہ آنے دے۔
خاتم الانبیاءحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے سوا چودہ سو سال پہلے اخوت و بھائی چارگی کا درس دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : کونوا عباداللہ اخواناً۔ اللہ کی بندگی اختیار کرو اور آپس میں رواداری ،اخوت و محبت سے رہو۔
Read more ...
حقانیتِ کلام اللہ
حقانیتِ کلام اللہ
……مولانا شفیق الرحمٰن گلگتی﷾
اللہ تعالیٰ نے چار بڑی آسمانی کتابیں اور متعدد صحائف وقت کے نبیوں پر نازل فرما ئے اور جس نبی کے دور میں جو بھی آسما نی کتاب اتاری جاتی وہ کتا ب اسی وقت کے نبی کے امتیوں کے ساتھ خا ص ہو تی اور جب دوسر ا نبی آتا تو پہلے وا لی کتا ب کے احکا ما ت پر عمل نہیں کیا جا تا۔ بلکہ اس نئے نبی پر جو کتاب نا زل فرما ئی جا تی اسی پر عمل پیرا ہونا ضروری تھایہ سلسلہ چلتا رہا۔ تورات ، زبور اور انجیل کے بعد ایک ایسی کتاب نازل ہوئی جسے کتاب اللہ کا شرف حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ کلام اللہ ہونے کا بھی اعجاز حاصل تھا ، یعنی قرآن کریم۔
زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ قرآن کریم کے نزول کے وقت سابقہ آسما نی کتابوں میں سے کو ئی کتا ب اپنی اصلی صو رت میں مو جو د نہیں تھی۔ کتب سماویہ کو طمع پرست یہود و نصاریٰ کے مذہبی پیشوائوں نے تحریف کی بھینٹ چڑھاڈالا۔ ان میں درج احکامات خداوندی کو اپنی خواہشات کے مطابق تبدیل کر دیا لیکن قرآن مجید کے نزول کے وقت ہی اللہ ذوالجلال کی طرف سے حفاظتی حصار ساتھ ہی نازل ہوا۔
Read more ...
تقلید ائمہ کی اہمیت وضرورت
تقلید ائمہ کی اہمیت وضرورت
……عبد العلیم اسماعیل ندوی﷾
تقلید کامفہوم :
قرآن وسنت ایک مسلمان کی زندگی کے لیے رگِ جان کی حیثیت رکھتے ہیں اوراسلامی معاشرے کے قائم ہونے کا مطلب ہی یہی ہے کہ کتاب وسنت کے مطابق زندگی گزاری جائے ،اس کے لیے قرآن وحدیث کی طرف رجوع کرنا ، اس کی تعلیم حاصل کرنا اوراس کو سمجھنا ناگزیر ہے۔
ظاہر بات ہے یہ کام ہر کس وناکس کا نہیں ہے اس کے لیے محنت اور یکسوئی کے ساتھ ساتھ طویل وقت بھی درکار ہے ، جس کا ہر کوئی متحمل نہیں ہو سکتا، عام طور پر دنیاوی مشاغل ، ضروریات اور کسب معاش کے تقاضے اس راہ میں آڑے آہی جاتے ہیں اور بڑے بڑے حوصلہ مندوں کو بھی آگے بڑھنے سے روک دیتے ہیں، دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے
Read more ...
محرم الحرام کا مہینہ
محرم الحرام کا مہینہ
)شرعی حیثیت، احکامات ، سوگ کا حکم، شادی کا حکم(
……مفتی محمد راشد ڈَسکوی ﷾
نئے ہجری سال کی ابتداء:
’’زمانہ ‘‘مدینہ منورہ کے طرف ہجرتِ نبوی ﷺسے لے کر اب تک ایک صدی اور چار سو پینتیس سال کا سفر طے کر چکا ہے، چودہ سو چھتیسواں سال شروع ہو چکا ہے، محرم الحرام اسلامی تقویم ہجری کاپہلا مہینہ ہے ،کتنے ہی پڑھے لکھے ،دیندار لوگ ایسے ہیں، جنہیں اسلامی تقویم کا علم ہی نہیں، ان سے اسلامی مہینوں کے نام معلوم کر لیں وہ آپ کو نہیں سنا سکیں گے، ان سے روزانہ کی اسلامی تاریخ معلوم کی جائے تو وہ نہیں بتلا پائیں گے، جب کہ اس کے برخلاف شمسی تقویم، اس کے مہینوں کے نام اور تاریخ ہرکسی کومعلوم ہوتی ہے۔ کسی بھی دن کسی سے بھی پوچھ لیں کہ آج کیا تاریخ ہے تو فورا بتا دیں گے، جب جب شمسی سال کے پہلے مہینے جنوری کی ابتدا ہوتی ہے تو’’نیوائیرنائٹ ‘‘پر وہ خوشیاں بھی مناتے ہیں، خوب ہلّہ گلّہ کرتے ہیں، گویا اس طریقے سے وہ نئے سال کاآغاز کرتے ہیں؛ اس مقام پر ہم نے غور وفکر یہ کرنا ہے کہ ’’نیو ائیر‘‘کی اس طرز پر ابتدا ہم نے کہاں سے لی؟
Read more ...
سانحۂ حرم شریف
سانحۂ حرم شریف
……عابد محمود عزام﷾
حج اسلام کا پانچواں رکن ہے۔ عاقل، بالغ اور صاحب استطاعت مسلمانوں پر زندگی میں ایک مرتبہ حج بیت اللہ فرض ہے۔ حکم خداوندی کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہوئے ہر سال دنیا بھر سے مسلمان جوق در جوق بیت اللہ کا رخ کرتے ہیں۔ پہلے سفر کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اونٹ، گھوڑوں اور پیدل سفر کر کے حج کے لیے آیا کرتے تھے، لیکن اب ہوائی سفر کی وجہ سے حاجیوں کا مکہ تک کا سفر بہت آسان ہو گیا ہے اور پوری دنیا سے لوگ فریضہ حج ادا کرنے آتے ہیں۔ نتیجتاً حاجیوں کی تعداد مسلسل بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
1950ءسے قبل ہر سال دوران حج ایک لاکھ افراد حج کے لیے آتے تھے، لیکن آج یہ تعداد تیس لاکھ تک پہنچ چکی۔ ماہرین کے مطابق 2030ءتک ہر سال پچاس لاکھ افراد حج کرنے آیا کریں گے۔
Read more ...
درِ نبی پر
درِ نبی پر
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آئیے ! اس کے در اقدس کی چوکھٹ کے اپنی نگاہوں سے بوسے لیتے ہیں جس کی پُر تاثیر نگاہ نے انسانیت کے بگڑے مزاج کو بدلا، برے حالات سے نجات دی ، خونیں واقعات کو لگام دی ، گندےخیالات کے زاویے موڑ دیے ، مردہ قوموں نے جس کی پاکیزہ حیات کے طفیل حیاتِ جاودانی کے گوہر سمیٹے۔ گنبد خضریٰ کی آغوش نے اپنے اندر ایسے لَعل کو سلایا ہوا ہے جس نے انسانیت کو میٹھی نیند سلایا۔ انوار الہٰی کی تجلیات کو جذب کر کے قلب اطہر سے نور ہدایت کی کرنیں بکھیریں۔ جس کی بدولت انسانیت کی تمام اصناف نے کمال لازوال حاصل کیا۔
اس کہسار سے پوری وادی میں علم و عمل ، تہذیب و تمدن ، عزت و شرافت، عظمت و وقار، غیرت و حمیت، سطوت و ہیبت ، جاہ وحشمت ، بصیرت و حکمت، عزیمت و فراست، شان و شوکت ، صداقت و عدالت ، سخاوت و شجاعت، خلافت و حکومت ، سیاست و حاکمیت کے صافی چشمے پھوٹ رہے ہیں۔
Read more ...
شاید حضور ہم سے خفا ہیں
شاید حضور ہم سے خفا ہیں!!!
……مظفر وارثی
جا زندگی مدینے سے جھونکے ہوا کے لا
شاید حضور ہم سے خفا ہیں منا کے لا
ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے امت رسول کی
ابوبکر سے کچھ آئینے صدق و صفا کے لا
دنیا بہت ہی تنگ مسلماں پہ ہو گئی
Read more ...
مشن نبوت بطریق نبوت
مشن نبوت بطریق نبوت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اقوام عالم کا یہ شروع سے دستور چلا آ رہا ہے کہ جب اپنے نظریات سے دوسرے لوگوں کو وابستہ کرنے کی ”اجتماعی محنت“ کرتے ہیں تو ایک” تحریک“ وجود میں آ جاتی ہے۔
دنیا بھر میں بے شماردینی، مذہبی ، سیاسی اور قوموں کے حقوق کے لیے غیر سیاسی تحریکیں اٹھیں ہیں۔ تاریخ کا بہت بڑا ذخیرہ ان کی کاوشوں اور کارناموں سے اَٹا پڑا ہے۔
کسی بھی تحریک کی افادیت ، وسعت ،جامعیت اور دائرہ عمل کا اندازہ لگانا ہو تو اس کے نصب العین ، اغراض و مقاصد اورکارناموں پر ایک نظر ڈال لینی چاہیے۔
ہم مسلمان اللہ کے سچے ،آخری اور عالمگیر نبی کے امتی ہیں۔ آپ کی ختم نبوت کے صدقے” مشن نبوت“ کو ”طریق نبوت“ پر تاقیامت سارے عالم میں پھیلانا اور بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
لیکن ہر کسی کی ذمہ داری کا حلقہ محدود ہے۔ جہاں تک اس امت کے علماء کی ذمہ داری کا سوال ہے۔
Read more ...
لوحِ ایام
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
مرکز اہل السنت والجماعت میں مورخہ 18 ستمبر تا 2 اکتوبر عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوئیں۔ تمام طلباء کو چھٹیاں کارآمد بنانے کی ہدایات دی گئیں۔
یکم اکتوبر جمعرات مرکز میں اصلاحی بیان ،مجلس ذکر ہوئی بعد ازاں کثیر افرادحضرت الشیخ مولانا محمد الیاس گھمن سے چاروں سلاسل میں بیعت ہوئے۔
یکم اکتوبربروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس ہوا۔
Read more ...