عقیدہ 67

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 67:
متن:
وَنَحْنُ مُؤْمِنُوَنَ بِذٰلِكَ كُلِّهٖ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهٖ وَنُصَدِّقُهُمْ كُلَّهُمْ عَلٰى مَا جَاءُوْا بِهٖ.
ترجمہ: ہم ان تمام باتوں پر ایمان لاتے ہیں اور اللہ کے رسولوں کے درمیان تفریق نہیں کرتے اور انہوں نے جو بھی خدا کی تعلیمات پیش کیں ہم ان سب کی تصدیق کرتے ہیں۔
شرح:
انبیاء علیہم السلام میں تفریق نہ کرنے کا معنی یہ ہے کہ ہم ایسا نہیں کرتے کہ کسی نبی کو مانیں اور کسی کو نہ مانیں بلکہ ہم نفس نبوت تمام انبیاء علیہم السلام کے لیے ثابت مانتے ہیں۔ البتہ انبیاء علیہم السلام کے درجات اور مراتب میں فرق ہے کہ بعض انبیاء علیہم السلام بعض دوسرے انبیاء سے افضل ہیں، اس لیے ہم اس تفضیل مراتب کے بھی قائل ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلٰى بَعْضٍ ۘ مِنْهُمْ مَّنْ كَلَّمَ اللّهُ وَرَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجٰتٍ﴾.
(البقرۃ: 253)
ترجمہ: ان پیغمبروں کو ہم نے ایک دوسرے پر فضیلت دی ہے۔ ان میں سے بعض وہ ہیں جن سے اللہ نے کلام فرمایا اور ان میں سے بعض کے درجات کو بلند فرمایا۔