عقیدہ 69

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 69:
متن:
وَنَرَى الصَّلَاةَ خَلْفَ كُلِّ بَرٍّ وَفَاجِرٍ مِنْ أَهْلِ الْقِبْلَةِ وَعَلٰى مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ.
ترجمہ: جو شخص اہل قبلہ میں سے ہو ہم اس کے پیچھے نماز پڑھنے کو درست سمجھتے ہیں، چاہے وہ نیک ہو یا فاسق ہو۔ اسی طرح اہل قبلہ میں سے کوئی نیک ہو یا فاسق ہو ہم اس کی نماز جنازہ پڑھے جانے کو بھی درست سمجھتے ہیں۔
شرح:
اس شخص کے پیچھے نماز پڑھنا اور اس میت کا جنازہ پڑھنا جائز ہے جس کے عقائد ونطریات ٹھیک ہوں اگرچہ وہ گناہگار ہو۔ اس مقصد کے لیے امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ نے ”مِنْ أَهْلِ القِبْلَةِ“ کی قید لگائی ہے۔