اپریل

سنگساری کی شرعی حیثیت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
سنگساری کی شرعی حیثیت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
)امیر: اتحاد اہل السنت والجماعت العالمی (
محترم جناب جاوید چوہدری صاحب!!چند دنوں سے آپ کے کالمز میں اسلامی و شرعی احکامات سے متعلق باتیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ بالخصوص اسلامی حدود اور اسلامی ریاست میں نافذ کی جانی والی سزاؤں کے بارے میں ایک حکم سنگساری سے متعلق آپ کا کالم پڑھنے کو ملا۔ چونکہ راقم ملک سے باہر اپنے دعوتی سفر پر تھا اس لیے بروقت جواب دینے میں تاخیر ہو گئی۔ آپ کی صدق نیت اور اسلام سے متعلقہ معلومات سے آگاہی کا جذبہ یقیناً آپ کی اسلام سے محبت کی دلیل ہے یہ علماء کرام کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے کہ دینی مسائل کا جواب خندہ پیشانی سے دیں ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے علماء کرام سے اس بارے میں سوال کیا اور امید ہے کہ آئندہ بھی مذہبی معاملات میں علماء کی راہنمائی لیتے رہیں گے
Read more ...

مرکز اہل السنت والجماعت کاتاریخ ساز اجتماع

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مرکز اہل السنت والجماعت کاتاریخ ساز اجتماع
مولانا محمد کلیم اللہ
عالمگیر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وارث ہونے کے ناتے ہمارا دینی منصب بھی”عالمی“ہے۔ ہم تمام بے دین اور دین بیزار گروہوں سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نسبت”اہل السنت والجماعت“ کی طرف کرتے ہیں اور اس کے بھی باہمی اور بین الاقوامی مسلکی پلیٹ فارم پر”اتحاد“کے داعی ہیں۔
اس حوالے سے ہم ملک بھر بلکہ بیرون ممالک میں بھی اپنی خداداد صلاحیت اور حسب استطاعت دینی و مسلکی فضا کو ہموار کرنے میں مصروف عمل ہیں ہماری اس محنت اور کاوش کی مختلف جہات ہیں:درس وتدریس،تعلیم وتعلم، وعظ ونصیحت، تصنیف و تالیف ، سمر کورسز ، بیعت و سلوک ، اصلاح و ارشاد قوت دلیل سے تقریر وبیان وغیرہ۔ اللہ کے فضل اور محض کرم سے ہم ہر میدان میں اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
Read more ...

معصوم شفقتیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
معصوم شفقتیں
تبلیغی جماعت کے عالمی امیر مولانا زبیر الحسن رحمہ اللہ کی یاد میں
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
انڈیا کے شہر ” کاندھلہ “ کو بیسیوں اولیاء اللہ کے آبائی وطن ہونے کا شرف حاصل ہے۔ 30 مارچ 1950 ء کی بات ہے کہ اسی شہر میں خانوادہ قطب العالم میں مولانا انعام الحسن رحمہ اللہ کے گھرانے میں وہ بچہ پیدا ہوا جس نے ساری زندگی اسلام کی اشاعت میں کھپا دی یعنی مولانا زبیر الحسن کاندھلوی رحمہ اللہ۔
مولانا موصوف نے 1971ء میں جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور سے سند فراغت حاصل کی ، جمعۃ المبارک مورخہ 10 فروری 1978ء کو حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ۔۔ مولف فضائل اعمال سے اجازت بیعت و خلافت سے سرفراز ہوئے۔ حضرت رحمہ اللہ کی ساری زندگی مخلوق خدا کو خالق کے در پر لانے میں گزری ، عالمگیر دینی و تبلیغی جماعت کی سربراہی و ذمہ داری نبھاتے ہوئے عالم اسلام کی رشد وہدایت کے لیے ذریعہ بنے۔
Read more ...
Page 2 of 2