علماء دیو بند کی دینی خدمات

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
علماء دیو بند کی دینی خدمات )2(
……… پروفیسر عبدالمتین
علوم تجوید وقراءت قرآن مجید کے لب ولہجہ اور طرز ادا کی حفاظت کرنے والے علوم ہیں ، متقدمین علماء کے نزدیک ، علم تجوید ، پر الگ تصانیف کا طریقہ نہیں تها ، بلکہ تجوید ، علم الصرف ، کا ایک نہا یت ضروری با ب تها ،متاخرین علماء نے اس علم میں مستقل اور تفصیلی کتابیں لکهیں ، چنانچہ ”اَلرِّعایَہ“محمد بن مکی رحمہ الله کی کتاب اس سلسلہ کی پہلی کڑی ہے ، جو چوتهی ہجری میں لکهی گئی علم قراءت الفاظ وحی کے اس اختلافی طرز ادا کو کہتےہیں ، جو کلمات قرآنیہ میں مِن جانِبِ الله 7 سات قراءتوں کی حد تک اختلاف طرز تکلم نازل کیا گیایہ الگ فن ہے ،ائمہ قراءت اور علماء امت نے اس فن پر ہر دور میں مبسوط ومختصر کتب کے انبار تصنیف کیے ، یہ تو علم تجوید وقراءت کی مختصر تاریخی حیثیت پربات تهی۔
علماء دیوبند نے اس میدان میں بهی تجدید ی کارنامے انجام دیے ، اور دیگر علوم وفنون کی طرح تشنگان علوم تجوید وقراءت کو بهی خوب سیراب کیا ،دارالعلوم میں ، تجوید وقراءت ، کے پہلے استاذ حضرت قاری عبدالوحید رحمہ الله تهے ، حضرت قاری طیب رحمہ الله اوران کے بهائی قاری طاہر رحمہ الله قاری صاحب کے ہی ارشد تلامذه میں سے ہیں ، قاری عبدالوحید رحمہ الله تجوید وقراءت کے ممتاز وماہر شیخ القراءت تهے ، اور دارالعلوم کو یہ امتیازی حیثیت حاصل رہی کہ وہاں تجوید وقراءت کے فنون سے بهی علماء کو مزین کیاگیا ، اور علوم عربیہ سے منسلک ہر قسم کے طلباء کے لیے تجوید وقراءت میں استفاده لازمی تها۔
دارالعلوم سے منسلک قُراء کرام کے علمی و تصنیفی کارناموں کے لیئے تو ایک دفتر چاہیئے ، بطورنمونہ کے چند کا ذکرکرتاہوں۔
1۔ جمال القرآن ، حکیم الامت مولانا الشیخ اشرف على تهانوی رحمہ الله
2۔ تجوید القرآن منظوم ،حکیم الامت مولانا الشیخ اشرف على تهانوی رحمہ الله
3۔ تَنشیطُ الطَبع فی اجراءِالسَبع ، حکیم الامت مولانا الشیخ اشرف على تهانوی رحمہ الله
4۔ فوائد مكیہ ، قاری عبدالرحمن مکی رحمہ الله
5۔ شَرح عقیلہ رَسم عثمانی ، قاری عبدالرحمن مکی رحمہ الله
6۔ حاشیہ فوائد مكیہ ، قاری عبد المالک رحمہ الله
7۔ حاشیہ شاطبِیّہ ، قاری عبد المالک رحمہ الله
8۔ حاشیہ جمال القرآن ،قاری حفظ الرحمن رحمہ الله
9۔ حاشیہ فوائد مكیہ ، قاری حفظ الرحمن رحمہ الله
10۔ حاشیہ فوائد مكیہ ،قاری محب الدین رحمہ الله
11۔ حاشیہ فوائد مكیہ ،قاری محمد سعید رحمہ الله مفتی مظاهرعلوم سہارنپور
12۔ حاشیہ فوائد مكیہ ،قاری محمد شریف رحمہ الله
13۔ شرح جزری ، ایضا
14۔ مُعلمُ التجوید ، ایضا
15۔ زینہ القرآن، ایضا
16۔ رسالہ فی تشریح حرفِ الضاد ،ایضا
17۔ معارفُ التجوید ، ازقاری حبیب الله
18۔ تَیسِیرُالتَجوید ، از قاری عبدالخالق سہارنپوری رحمہ الله
19۔ تَنزیلُ الطبع فی اجراءِ السبع ،از قاری تاج محمد رحمہ الله
20۔ تَسہیلُ البیان فی رَسمِ القرآن ، از قاری نذر محمد لکهنوی رحمہ الله
21۔ ضوابِط نُبَلاءُ التجوید ، ازقاری عبدالمعبود لکهنوی رحمہ الله
22۔ شرح شاطبِیّہ ، از قاری محمد سلیمان رحمہ الله مظاہر علوم سہارنپور
23۔ شرح شاطبیہ ، از قاری اظہار احمد تهانوی رحمہ الله
24۔ شرح جَزرِیّہ ، ایضا
25۔ شرح شاطبیہ ضخیم ، از قاری فتح محمد رحمہ الله
26۔ شرح رائِیّہ ، ایضا
27۔ شرح جزریہ ،ایضا
28۔ شرح ناظمہ الزهر ،ایضا
29۔ ترجمہ تَیسِیر ، للعلامہ الدانی رحمہ الله ، ازقاری رحیم بخش رحمہ الله
30۔ ترجمہ وجو هُ المُسفرہ ، ایضا
31۔ ہدیہ الوحید ، از قاری عبدالوحید رحمہ الله
یہ کتاب فن تجوید کی مبسوط ،مکمل اور جامع کتاب ہے ، بعد کے مختلف رسائل تجوید ،جو برصغیرمیں تصنیف ہوئے ،کم وبیش سب مسائل کے وثوق وثبوت کے لیے سند کے طورپر”ہدیہ الوحید“ کانام ہی ملتاہے۔
32۔ حاشیہ خلاصہ البیان فی تجویدالقرآن ،ازمولاناقاری سلیمان دیوبندی رحمہ الله
33۔ ضیاءُ التجوید ، ایضا
34۔ راہنمائے تجوید المعروف بہ میزان التجوید ،ایضا
35۔ جواہر ضیائیہ شرح اردو متن شاطبیہ ،ایضا انتہائی مفصل وجامع شرح ہے
36۔ فوائد مرضیہ شرح مقدمہ الجزریہ ، ایضا
37۔ مظاہرُ التجوید ، ازمولاناقاری سیدمحمد ابراہیم سہارنپوری رحمہ الله
38۔ تعلیم التجوید ، ازمولانا قاری رضوان نسیم مظاهری رحمہ الله
39۔ صریح النص فی روایتِ حفص ، ایضا
40۔ حاشیہ التیسیر ، ایضا
41۔ تحفہ الاخوان فی بیان احکام القرآن ، ازشیخ الحدیث مولانا زکریا رحمہ الله
42۔ شرح خلاصہ البیان ،عربی ، از مولانا عاشق الہٰی بلند شہری رحمہ الله
43۔ ضروری مسائل قراءت ، ازمولاناقاری سلطان محمود رحمہ الله
44۔ تسہیلُ التجوید ، ازمولانا صدیق احمد رحمہ الله ہتوره بانده
45۔ میزان التجوید ، ازمولانا محمد نثار دیوبندی رحمہ الله