کارگزاریاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
” کارگزاریاں “
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت عقائد اسلامیہ اور مسائل اہل السنت والجماعت کی اشاعت و تحفظ کے لیے دنیا بھر میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ عوام میں عقیدہ و عمل کے بارے شعور بیدار ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ادارہ کو بہت زیادہ پیغامات بذریعہ ای میل ، واٹس ایپ ، میسجز موصول ہوتے ہیں۔ جنہیں ہم مستقل عنوان " کارگزاریاں " سے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی کارگزاری بھیجنا چاہتے ہوں تو ہم سے رابطہ کریں۔
ای میل : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
واٹس ایپ +میسجز: +923062251253
لئیق احمد قاسمی ، انڈیا سے :
السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتۃ اميد ہے کہ حضرت والا )متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ (بعافیت ہوں گے۔ بنده لئيق احمد قاسمی باره بنكوی یوپی انڈیا سے۔حضرت والا کی ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں تحذیرالناس کے متعلق مفصل بیان کا ذکرھے جو کہ 15روزه ختم نبوت كانفرنس چناب نگر میں کیا گیا تھا۔
احقر جہاں جہاں گیا اس کو لے کرخوب کاپی کروایا الحمدلله آج بھی احقر باہر نکلتاہے تو اسے جیب میں رکھ کر چلتا ہے۔جس کا فائده حضرت یہ ہوا کہ خناس غیر مقلد یہاں اب حضرت والا کا نام سنتے ہیں تو بھاگ جاتے ہیں۔
خود بندہ کے خاندان کے 39 افراد مع مستورات ایسے ہیں جو ان بیانات سے بحمد اللہ مقلد ہوئے۔حضرت یہاں نامعلوم کتنے ہیں جو ہروقت حضرت والا کے لیے دعاگو ہیں خود میری بھانجی روز حضرت والا کی رہائی والی نظم سن کر والده سے پوچھتی ہے اماں گھمن دادا کب آٰئیں گے؟ جواب ملتا ہے دعا کیجیے اللہ تعالی لائیں گے۔
يہ حال بچوں کا ہے بڑوں کا حضرت خود محسوس کر سکتے ہیں کیا حال ہوگا۔ بہرحال اس حقیر کی بھی شاگردی کی تمنا ہے۔ حضرت ایک بار ہندوستان بھی تشریف لے آئیں۔ بہت نوازش ہوگی۔
خصوصی دعاؤں کا طالب
لئیق احمد
محمد انیس بن مفتی نذیر احمد قاسمی ، انڈیا سے :
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محبّی مشفقی و مکرمی حضرت متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ !
امید ہے کہ مزاج گرامی بخوب ہوں گے۔ آپ کا افریقہ کے ممالک کا سفر کے بارے میں اطلاع ملی۔ اللہ وہ سفر کامیاب فرمائے۔ کچھ دن قبل احقر نے ایک گمراہ شخص جاوید احمد غامدی کے حوالے سے کچھ درخواست کی تھی۔صرف یاد دہانی کے لئے وہ دوبارہ پیشِ خدمت ہے۔
پچھلے تقریبا 5 سال قبل کشمیر و ہند میں کچھ گنے چنے لوگ جاوید غامدی کے گمراہ فکر کےحامی بن گئے اور آہستہ آہستہ اس میں تیزی آنا شروع ہوگئی کہ اکثر اعلیٰ تعلیم یافتہ حضرات بھی اس فتنے کا شکار ہوگئے۔اور وہ غامدی کے دفاع میں اپنی تقریر و تحریر کا مظاہرہ بھی کرتے ہیں... کہتے ہیں کہ :
اس نے فلسفہ میں M.A ایم اے کی ڈگری کی ہے ... وہ اسلام کی حقانیت لوگوں تک پہنچانے کا کام بہترین طریقے سے انجام دیتے ہیں۔اس کی طرف علماء غلط باتیں منسوب کرتے ہیں جن کا وہ قائل نہیں..... وغیرہ وغیرہ۔
اس لئے ادباً گذارش ہے .. کہ اس پر مختصر و جامع تحقیقی بیانات کی ویڈیو بناکر ارسال فرمائیں۔ اگر احناف میڈیا کی واٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیں تو اور زیادہ پھیلاؤ کی امید ہے۔
حضرت قبلہ والد صاحب مفتی نذیر احمد قاسمی زید مجدہ آج کل فقہ اکیڈمی کے اجلاس میں بحیثیتِ رکن شرکت کرنے کے لئے گئے ہیں .... ان کی طرف سے بہت بہت سلام عرض ہے .... اور اخیر میں احقر کےلئے بھی آپ سے دعا کی درخواست ہے۔
فقط والسلام
محمد انیس ابن مفتی نذیر احمد قاسمی
سید طیب بخاری ، جموں کشمیر سے :
میں نے ملحدین اور مبتدعین کے متعلق جتنے مسئلے سیکھے اور ان سے جرات سے بات کر سکتا ہوں الحمد للہ یہ سب آپ کے بیانات اور کتابوں سے حاصل کیے اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرماوے اور آپ کی عمر میں علم میں عمل میں تقویٰ میں عزت میں برکت عطا فرمائے۔
مجھے آپ سے بہت محبت ہے اسی لیے آپ کو لکھتا رہتا ہوں مجھے معاف کرتے رہنا مجھے علماءے دیوبند سے بہت محبت ہے مگر چند شخصیات ایسی ہیں جن سے مجھے بہت ہی محبت ہے ان میں سے ایک شخصیت آپ بھی ہیں کبھی اور بھی بتاؤں گا۔
والسلام علیکم
غلام علمائے دیوبند احقر سید طیب بخاری