وعظ ونصیحت جلد دوم 2018

اللہ کا کرم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اللہ کا کرم
اللہ تعالیٰ کے ہاں ہماری نیکیاں اور برائیاں دونوں لکھی جاتی ہیں، قیامت کے دن ان کا حساب لگایا جائے گا جس کی نیکیاں زیادہ ہوں گی وہ جنت میں بھیجا جائے گا اور جس کی برائیاں زیادہ ہوں گی قانون کے مطابق اس کے لیے جہنم کا فیصلہ ہوگا لیکن اللہ اپنے کرم کے ساتھ شفاعت کی اجازت دیں گے چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،صحابہ کرام، علماء، شہداء، حجاج، حفاظ، قراء اور نابالغ اولاد، قرآن کریم اور روزہ وغیرہ اہل ایمان کےلیے بخشش کی سفارش کریں گے جسے اللہ رب العزت محض اپنے فضل سے جس کے بارے میں چاہیں گے، قبول فرمائیں گے۔
Read more ...

مال، صحت اور سکون

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مال، صحت اور سکون
اللہ تعالیٰ ہم سب کو صرف اپنے در کا محتاج بنائے اور لوگوں کی محتاجی سے بچائے۔اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے مال، صحت اور سکون بہت بڑی نعمتیں ہیں۔ جس کو اللہ کی نعمتیں میسر ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ شکر ادا کرے تاکہ اللہ تعالیٰ ان میں مزید اضافہ اور برکتیں عطا فرماتے رہیں۔
Read more ...

مزاج حسینی اپنائیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مزاج حسینی اپنائیے!
اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت نازل ہو سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما پر جنہوں نے اپنی عملی زندگی سے اہل اسلام کو جینے اور راہ حق میں قربان ہونے کا سبق دیا۔ آج بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ حضرت حسین کی صرف شہادت کو بیان کیا جاتا ہے آپ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، زہد و تقویٰ، خشیت وللٰہیت، علم و تفقہ، عبادت و ریاضت، تواضع و انکساری، جمال و کمال، عفو و درگزر، فیاضی و سخاوت، گفتار ورفتار، جلوت خلوت، قول وعمل، ایثاروہمدردی، عادات واطوار، خوش خلقی، حسن سلوک، مروت رواداری،شجاعت وعزیمت، دوراندیشی وفر است،حکمت ودانائی، محبت و معرفت ِخداوندی اورمتبع سنت ہونے کی باتیں عموماً نظر انداز کی جاتی ہیں۔
Read more ...

مزاج فاروقی اپنائیے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مزاج فاروقی اپنائیے!
اللہ تعالیٰ کا مہینہ محرم الحرام شروع ہو چکا ہے۔ محرم الحرام ان چار محترم مہینوں میں شامل ہے جن کو قرآن کریم نے قابل احترام قرار دیا ہے، حسن اتفاق دیکھیے کہ اسلامی سال کے آغاز میں اللہ کے نام پر قربانی کے داستانیں رقم ہیں اور اسلامی سال کے آخر میں بھی قربانی کا درس موجود ہے۔تاریخ میں دو ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن سے ہمیں معاشرتی زندگی گزارنے کی بہت ساری باتوں کا عملی درس ملتا ہے:
Read more ...

محرم الحرام سے متعلق چند غلط تصورات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
محرم الحرام سے متعلق چند غلط تصورات
اللہ تعالیٰ نے محرم کو اپنا مہینہ قرار دیا ہے۔ یہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے، دینی اعتبار سے عزت و احترام کا مہینہ ہے۔ اس کا ہر دن حرمت والا ہے، اس کے مسنون اعمال سے متعلق ہم پہلے لکھ چکے ہیں۔ جن کا خلاصہ دو باتیں ہیں پہلی یہ کہ اس ماہ میں روزے رکھے جائیں، دوسری یہ کہ اس ماہ کی دسویں تاریخ کو بطور خاص اپنے اہل و عیال پر وسعت کے ساتھ خرچ کیا جائے ہاں اتنی بات ضرور ملحوظ رکھی جائے کہ صرف دسویں محرم کا روزہ نہ رکھا جائے بلکہ ساتھ میں نویں کا یا پھر گیارہویں کا روزہ ضرور رکھا جائے۔
Read more ...
Page 2 of 5