مبارک ہو! عمرہ مکمل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
مبارک ہو! عمرہ مکمل ہوگیا
آپ کا عمرہ مکمل ہو گیا ہے۔ اب نہا دھو کر احرام کی چادریں اتار دیجیے۔ اب احرام کی پابندیاں ختم ہو گئیں۔ خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیجیے کہ اس نے یہ توفیق عطافرمائی۔ ایام حج آنے میں جتنے دن باقی ہوں تو انہیں زیادہ سے زیادہ عبادات میں گزاریں۔ تلاوت، اذکار، درود شریف، نوافل، طواف، عمرے، صدقہ وخیرات اور دیگر نیک کام زیادہ سے زیادہ بجا لاتے رہیں۔
حج قران والے متوجہ ہوں
جس شخص نے حجِ قران کا احرام باندھا تھا وہ طوافِ عمرہ؛ رمل اور اضطباع کے ساتھ کرے گا، مقامِ ابراہیم پر نفل ادا کر کے صفا اور مروہ کی سعی بھی کرے گا البتہ سعی کے بعد حلق یا قصر نہ کروائے اور نہ ہی احرام اتارے بلکہ بدستور احرام میں رہے۔ یہ طواف؛ طوافِ عمرہ شمارہ ہو گا۔ اس کے علاوہ قارن کے ذمہ ایک طواف؛ طواف قدوم بھی ہے جس کے ساتھ یہ سعی بھی کرے گا۔گویا قارن کے لیے دو طواف اور دو سعی ہیں۔ قارن اب 8 ذوا لحجہ کو منیٰ جائے گا اور حج کے ارکان پورے کرے گا البتہ سعی نہ کرے کیونکہ وہ طوافِ قدوم کے ساتھ سعی کر چکا ہے اور یہی افضل ہے کہ طواف قدوم کے بعد سعی کرے۔
حج افراد والے متوجہ ہوں
جس شخص نے حجِ افراد کا احرام باندھا تھا وہ مکہ پہنچ کر طوافِ قدوم بغیر رمل اور اضطباع کے کرے (اس کی سعی طوافِ زیارت کے بعد افضل ہے اور طوافِ قدوم کے ساتھ جائز ہے) اور حالتِ احرام ہی میں رہے، اس دوران مزید طواف نفل کرتا رہے، ان میں نہ اضطباع ہے نہ رمل، نہ دو رکعت واجب الطواف اور نہ ہی استلام۔ اب ایامِ حج آنے پر اسی احرام کے ساتھ حج کے تمام ارکان پورے کر لے۔