کسی کا سلام پیش کرنا

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
 
کسی کا سلام پیش کرنا
اگر کوئی شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام پیش کرنے کی درخواست کرے تو اس کا سلام اس طرح پیش کریں مثلاً:
”یارسول اللہ !محمدالیاس گھمن بن حافظ شیر بہادر کی طرف سے سلام قبول فرمائیں، وہ آپ کی شفاعت کاطلب گارہے۔“
دن میں پانچ مرتبہ یا جتنی بار ہو سکے روضہ اقدس پر حاضر ہو کر صلوٰۃ و سلام پیش کرتے رہیں۔ جتنے دن مدینہ منورہ میں قیام ہو تلاوت، ذکر واذکار اور درود وسلام کی کثرت کریں۔ مرد حضرات مسجد نبوی میں باجماعت نماز کا خوب اہتمام کریں۔ اس قیام کے دوران مقامات مقدسہ کی زیارات بھی کریں۔ جنت البقیع، مسجد قبا، میدانِ احد، شہداء احد وغیرہ کی زیارت کے لیے جائیں۔
نوٹ:
مسجد نبوی میں باجماعت نماز ادا کرنے کی فضیلت مردوں کے لیے ہے، عورتوں کے لیے اپنی رہائش گاہ پر نماز پڑھنا افضل ہے۔