عقیدہ 20

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 20:
متن:
وَضَرَبَ لَهُمْ آجَالًا
ترجمہ: اور ہر مخلوق کے لیے اس کی مدت مقرر فرمائی۔
شرح:
اللہ تعالیٰ نے یہ مقرر فرما دیا ہے کہ کس مخلوق نے کس وقت وجود میں آنا ہے اور کس وقت ختم ہو جانا ہے؟! لہذا کوئی چیز بھی وقت مقرر سے آگے پیچھے نہیں ہو سکتی ۔
 ﴿لِكُلِّ اُمَّۃٍ اَجَلٌ اِذَا جَاۗءَ اَجَلُھُمْ فَلَا يَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَۃً وَّلَا يَسْتَقْدِمُوْنَ﴾.
(یونس : 49)
ترجمہ:ہر امت کا ایک مقرر وقت ہے۔ چنانچہ جب ان کا وقت آ جاتا ہے تو وہ اس سے ایک گھڑی نہ پیچھے ہو سکتے ہیں اور نہ ایک گھڑی آگے جا سکتے ہیں ۔