عقیدہ 47

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
لوح وقلم
عقیدہ 47:
متن:
وَنُؤْمِنُ بِاللَّوْحِ وَالْقَلَمِ وَبِجَمِيْعِ مَا فِيْهِ قَدْ رُقِمَ فَلَوِ اجْتَمَعَ الْخَلْقُ كُلُّهُمْ عَلٰى شَىْءٍ كَتَبَهُ اللهُ تَعَالٰى فِيْهِ أَنَّهٗ كَائِنٌ لِيَجْعَلُوْهُ غَيْرَ كَائِنٍ لَمْ يَقْدِرُوْا عَلَيْهِ وَلَوِ اجْتَمَعُوْا كُلُّهُمْ عَلٰى شَىْءٍ لَمْ يَكْتُبْهُ اللهُ تَعَالٰى فِيْهِ لِيَجْعَلُوْهُ كَائِنًا لَمْ يَقْدِرُوْا عَلَيْهِ جُفَّ الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنٌ إِلٰى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَا أَخْطَأَ الْعَبْدَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيْبَهُ وَمَا أَصَابَهٗ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَهٗ.
ترجمہ: ہم لوح و قلم اور جو کچھ اس (لوح) میں لکھ دیا گیا ہے ان تمام چیزوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ اگر تمام مخلوق اس بات پر اکٹھی ہو جائے کہ جو چیز اللہ نے لوح محفوظ میں لکھ دی ہے کہ ہو گی، اسے نہ ہونے دے تو ہرگز ایسا نہیں کر سکتی اور اگر تمام مخلوق اس بات پر اکٹھی ہو جائے کہ جو چیز اللہ تعالیٰ نے نہیں لکھی، اسے ہونے دے تو ہرگز ایسا نہیں کر سکتی۔ قیامت تک ہونے والی چیزوں کو لکھنے کے بعد قلم خشک ہو گیا ہے۔جو چیز (راحت یا پریشانی) بندے کو نہیں ملتی تو تقدیر میں لکھا تھا کہ وہ اسے نہیں ملے اور جو چیز بندے کو ملتی ہے تو (اس کا ملنا بھی تقدیر میں لکھا ہوتا ہے اس لیے) ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ چیز بندے کو نہ ملے۔
شرح:
قیامت تک ہونے والے واقعات و حوادث کو لوح محفوظ میں لکھ کر قلم کو خشک کر دیا گیا ۔ ساری مخلوق جمع ہو کر لوح محفوظ کے لکھے کی مخالفت کرنا چاہے تو نہیں کر سکتی۔ کیونکہ جب تک قلم میں سیاہی ہو تب تک تو اس قلم کے ذریعے لکھے ہوئے میں تبدیلی ہو سکتی ہے لیکن جب قلم خشک ہو جائے تو پھر اس قلم سے تبدیلی کا امکان بھی نہیں ہوتا۔اس لیے بندے کے حق میں جو کچھ لکھا گیا ہو اسے ضرور ملے گا۔