روحانی علاج

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
روحانی علاج
ابوالسمعان المدنی
قرض کی ادائیگی میں آسانی :
قرض کے سلسلے میں چند ضروری باتیں ذہن نشین کرلیں۔

1.

حتی المقدور کوشش کریں کہ قرض نہ لینا پڑے ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ قرض اللہ تعالی کا ایسا جھنڈا ہے کہ وہ جسے ذلیل ورسوا کرنا چاہے اس کے اوپر یہ جھنڈا لگادیتے ہیں لہذا دنیا وآخرت میں رسوائی اور ندامت سے بچنے کے لئے قرض لینے سے پرہیز کریں۔

2.

 

جناب نبی کریم کا ارشاد گرامی ہے :
''یغفر لشہید کل ذنب الاالدین ''
ترجمہ: شہید کے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں سوائے قرض کے۔
غور کیجئے !
کہ شہید کا اتنا بڑا مرتبہ ہے اور اتنا بلند مقام ہونے کے باوجود اس کو قرض کی ادائیگی سے مستثنی قرار نہیں دیا تو ہم کس شمارمیں ہیں
قرض حقوق العباد میں سے ہے اور حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق۔ مستقل یہ ضابطہ ذہن میں رکھیں کہ یہ حقوق صرف توبہ کرنے سے معاف نہیں ہوتے بلکہ ان کی معافی کے لئے ضروری ہے کہ صاحب حق سے اس کے حق کی ادائیگی کی جائے یا اس سے معاف کروایا جائے۔

3.

قرض کی رقم خواہ کتنی ہی تھوڑی کیوں نہ ہو اس کو معمولی نہ سمجھیں ایک حدیث مبارک کا مفہوم ہے کہ :قیامت کے دن ایک درھم کے بدلے میں ساڑھے سات سو مقبول نمازیں دینا پڑیں گی۔
ایک ڈائری بنائیں جس میں تمام لین دین لکھا کریں اور اپنے قریبی عزیزوں کو بتلادیں کہ میرے قرضوں کی تفصیل فلاں جگہ لکھی ہوئی ہے اگر میں اپنی زندگی میں ادا نہ کرسکوں تو میرے ورثاء قرض ادا کردیں۔
قرض میں آسانی کی دعا:
تہجد کے وقت باوضو ہوکر دورکعت نفل پڑھیں بعد ازاں قبلہ رخ بیٹھ کر اول آخر گیا رہ گیا رہ مرتبہ دورد شریف پڑھیں اور یہ دعا ایک سو مرتبہ پڑھیں۔
نوٹ : گننے کے لئے تسبیح سے مدد لی جا سکتی ہے۔
’’اللھم اکفنی بحلالک عن حرامک واغننی بفضلک عمن سواک''
ادائیگی قرض کا یک مجرب عمل:
وتر کی نماز سے پہلے دورکعت نوافل ادا کریں اور دونوں رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد درج ذیل آیات پانچ پانچ مرتبہ پڑھیں۔
''قل اللھم مالک الملک توتی الملک من تشاء وتنزع الملک ممن تشاء وتعز من تشاء وتذل من تشاء بیدک الخیر انک علی کل شی قدیر تولج اللیل فی النھار وتولج النھار فی اللیل وتخرج الحی من المیت وتخرج المیت من الحی وترزق من تشاء بغیر حساب''
اللہ کے فضل وکرم سے تمام قرضے ادا ہوجائیں گے یہ عمل بزرگان دین کا آزمودہ اور مجرب ہے۔
جواہرات (ام عاطف علی،لاہور)
کتاب زندگی کو کتاب بندگی میں بدلنا سب سے مشکل کام ہے۔
 صبرکرنا اور درگزرکرنا بڑے اولی العزم لوگوں کا کام ہے۔
توبہ کروپلٹ آؤ اس سے پہلے کہ تمہیں پلٹایا جائے۔
قرب الہی علم شریعت امر اتباع سنت سے میسر ہوتاہے۔
خداکی نظر میں وہ انسان اچھا ہے جس کا اخلاق اچھاہو۔
کم عمرکی عزت کروکیونکہ اس کے نامئہ اعمال میں گناہ کم ہیں۔
 تعلیم حقیقت کی تلاش کادوسرانام ہے۔