مجاہد کی کرامت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
مجاہد کی کرامت
بریرہ عابد
اچانک ان کی ٹانگ میں تکلیف ہوئی ڈاکٹرکے پاس گئے تو معلوم ہوا کہ ان کی ٹانگ میں تین گولیاں ہیں حیرت سے ان کا منہ کھل گیا گھر آ کر بتایا تو کوئی بھی ماننے کو تیار نہ تھا ہر کوئی حیران تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے جسم میں تین گولیاں ہوں اور کوئی درد محسوس ہی نہ ہو آپ بھی چونک گئے ناں ؟
جی ہاں!یہ ایک مجاہد کا سچا واقعہ ہے 13سال پہلے وہ افغان جنگ میں شامل تھے اور غازی بن کر وطن واپس لوٹے دوران جنگ ان کو گولیاں لگیں اور چند ہی دن میں زخم بھر گئے وہ سمجھے کہ گولیاں نکل گئیں اور زخم بھر گئے ہیں اسی جنگ میں ان کی ایک آنکھ کی بینائی متاثر ہوئی اور نظر آنا بالکل بند ہوگیا۔
13سا ل بعد کراچی سے فیصل آباد جاتے ہوئے اچانک ان زخموں میں تکلیف محسوس ہوئی اور خون آہستہ آہستہ رسنے لگا وہ ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہیں بتایا گیا کہ آپ کی ٹانگ میں گولیوں کے باقی ماندہ ذرات موجود ہیں۔ وہ خدا کی اس قدرت پر حیران رہ گئے۔
13سال تک نہ کوئی تکلیف محسوس ہوئی نہ ہی گولیوں کا احساس ہوا ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک معمولی سا آپریشن ہو گا اور اس کے بعد ٹانگ با لکل ٹھیک ہو جائے گی۔
ڈاکٹر حیران تھے کہ گولیوں کے ان ذرات سے ان کی ٹانگ میں کسی قسم کی کوئی بیماری نہ ہوئی تھی کسی قسم کا کوئی انفیکشن نہ تھا لگتا ہی نہ تھا کہ وہ اتنے سال گولیوں سمیت پھرتے رہے ہوں گے ، کچھ دن اسی واقعے کویاد کرتے اور قدرت الٰہی کے اس حیران کن واقعے کو سوچتے ہوئے گزرےکہ ایک اور واقعہ پیش آیا جس سے مجاہدین کی کرامت اور عیاں ہوگئیں۔
ہوا کچھ یوں کہ یہی مجاہد عصر کی نماز پڑھ رہے تھے اسی دوران ان کو دھندلا سا دکھائی دے رہا ہے انہوں نے فورا دوسری آنکھ پر ہاتھ رکھ کر دیکھا تو اس آنکھ سے واقعی دھندلا دکھائی دے رہا تھا ڈاکٹر نے بتا یا کہ ایک جھلی کاٹنے سے بالکل صاف دکھائی دینےلگے گا یہ وہی آنکھ تھی جس کے بارے میں ڈاکٹروں نے صاف جواب دے دیا تھا کہ اس آنکھ کا تعلق باقی نسوں سے بالکل منقطع ہو چکا ہے لیکن 13،14 سال گزرنے کے بعداللہ تعالیٰ نے اپنے خصوصی فضل وکرم سے اس کو مکمل ٹھیک فرماکر مجاہدین کی کرامات کو ظاہر فر مادیا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ کے دین کی حفاظت اور سربلندی کے لیے اپنی جان ہتھیلی پہ رکھے ہوئے ان سچے مجاہدین کو اللہ پاک خوب نوازتے ہیں۔