نجات نامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
نجات نامہ
ام حمزہ،سرگودھا
الخالق
جو سات روز تک متواتر سومرتبہ اس اسم کوپڑھےگا انشاء اللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہےگا اور جوشخص ہمیشہ یہ اسم الخالق پڑھتارہے تو اللہ پاک ایک فرشتہ پیدا کردیتے ہیں جو اس کی طرف سے عبادت کرتاہے اور اس کاچہرہ منور رہتا ہے۔
الباری المصور
اگر بانجھ عورت سات روز روزے رکھے اور پانی سے افطار کرنے کے بعد اکیس مرتبہ الباری المصور پڑھے توانشاء اللہ اسے اولاد نرینہ نصیب ہوگی۔
الغفار
جوشخص نماز جمعہ کے بعد سومرتبہ اس اسم کوپڑھاکرےگا انشاء اللہ اس پر مغفرت کے آثار ظاہرہونے لگیں گے اور جو شخص نماز عصر کے بعدیاغفار اغفرلی پڑھےگا اللہ تعالیٰ کے بخشےہوئے لوگوں کے زمرے میں داخل کرےگا۔
القہار
جوشخص دنیاکی محبت میں گرفتارہو وہ کثرت سے اس اسم کوپڑھے توانشاء اللہ دنیا کی محبت اس کے دل جاتی رہےگی۔ اور اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا ہوجائےگی۔
الوھاب
جوشخص فقر وفاقہ میں گرفتارہو وہ کثرت سے اس اسم کو پڑھا کرے یالکھ کراپنے پاس رکھے یاچاشت کی نماز کے آخری سجدہ میں چالیس مرتبہ یہ اسم پڑھاکرے تو اللہ تعالیٰ فقروفاقہ سے انشاء اللہ اس کو حیرت انگیز طریقے پر نجات دے دیں گے اور اگرکوئی خاص حاجت درپیش ہوتو گھر یامسجد کے صحن میں تین بارسجدہ کرکے ہاتھ اٹھائے اور سومرتبہ یہ اسم پڑھے ان شاء اللہ حاجت پوری ہوجائےگی۔
الرّزاق
جوشخص صبح کی نمازسے پہلے اپنے گھر کےچاروں کونوں میں دس دس مرتبہ یہ اسم پڑھ کر دم کرےگا ان شاء اللہ اس پر اللہ تعالیٰ رزق کے دروازے کھول دےگا اور مفلسی اور بیماری اس کے گھر میں ہرگز نہ آئےگی، پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ گھر کےدائیں کونہ سے پڑھنا شروع کرے اور منہ قبلہ رخ رہے۔
الفتاح
جوشخص نماز فجر کے بعد دونوں ہاتھ سینہ پرباندھ کر ستر مرتبہ یہ اسم پڑھاکرےگا انشاء اللہ اس کا دل نور ایمان سے منور ہوجائےگا۔
العلیم
جوشخص یاعلیم کاورد کثرت سے کرےگا اللہ تعالیٰ اس پر ان شاء اللہ علم ومعرفت کے دروازے کھول دےگا۔
القابض
جوشخص روٹی کے چارلقموں پر اس اسم کولکھ کر چالیس دن تک کھائےگا بھوک، پیاس، زخم اوردرد وغیرہ کی تکلیف سے ان شاء اللہ تعالیٰ محفوظ رہےگا۔
الباسط
جوشخص نماز چاشت کے بعد آسمان کی طرف دونوں ہاتھ اٹھاکر روزازنہ دس مرتبہ اس اسم کوپڑھےگا اور منہ پر ہاتھ پھر لےگا ان شاء اللہ تعالیٰ اس کو اللہ تعالیٰ غنی بنادیں گے اور کبھی کسی کامحتاج نہ ہوگا۔
)جاری ہے (
فیورٹ گفتگو
ایک نے دوسری سے پوچھا:”سناؤ بہن!تمہارے بچوں کا کیا حال ہے ؟“ دوسری نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہا:”کیا سناؤں!میرے بیٹے کی شادی تو سمجھو جیسے کسی چڑیل سے ہو گئی ہے۔ وہ نامراد صبح 11بجے سے پہلے بستر سے نہیں نکلتی ،پھر سارا دن نہ جانے کہاں کہاں گھوم کر میرے بیٹے کے پیسے برباد کرتی ہے اور رات کو جب میرا بچہ تھکا ہارا گھر آتا ہے تو اس کام چور نے کھانا تک نہیں بنایا ہوتا ،اسی بہانے وہ اسے لے کر کسی مہنگے سے ریستوران میں ڈنر کے لئے چلی جاتی ہے اور پھر دونوں رات گئے واپس آتے ہیں۔ “یہ سن کر دوسری عورت نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا ”اچھا… خیر…اپنی بیٹی کی سناؤ…؟“پہلی عورت بولی:”ہائےاس کا کیا پوچھتی ہو…اس کی شادی تو سمجھو جیسے کسی فرشتے سے ہو گئی ہے۔ اس کا خاوند صبح اپنے ہاتھ سے اسے ناشتہ بنا کر دیتا ہے اور تب تک وہ بیڈ پر ہی پڑی سوتی رہتی ہے۔ اسے شاپنگ کے لئے اچھے خاصے پیسے بھی دیتا ہے اور پھر روز شام کو وہ دونوں کسی اچھے سے ریستوران میں ڈنر کرتے ہیں۔