عجیب وغریب پُراثرباتیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عجیب وغریب پُراثرباتیں
مولاناقاضی محمداسرائیل گڑنگی
نہار منہ شہد اورفالج کاعلاج:
ربیع الابرار میں ہے نہار منہ شہد پینافالج سے امن میں رکھتاہے۔
تین چیزوں سے علاج:
ایک بارعوف بن مالک ؒ بیمار ہوئے انہوں نے پانی ،شہداورروغن زیتون منگواکرملایااورپی گئے اللہ تعالیٰ نے انہیں شفاعنایت فرمائی ان سے اس کی نسبت دریافت کیاگیاانہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے اس کے پیٹ سے شربت نکلتاہے جس کارنگ مختلف ہوتاہے اس میں لوگوں کے لیے شفاہے اورفرمایاہے ہم نے آسمان سے بابرکت پانی نازل کیاہے اورزیتون کے حق میں فرمایاہے بابرکت درخت ہے۔
ہرعلاج میں کلونجی کااستعمال :
ایک جماعت اکابر سے تمام امراض کے معالجہ کلونجی کے ساتھ کرتے تھے۔
ہرعلاج میں شہد کااستعمال :
اوربعضے بیچ تمام امراض کے شہد استعمال کیاکرتے تھے اوربسبب برکت حسنِ اعتقاد کے امراض ان کے دفع ہوتے تھے۔
دودل:
زمانہ جاہلیت میں یہ بات بھی مشہور تھی کہ ذہین اورعقیل آدمی کے دودل سمجھا کرتے تھے اللہ تعالیٰ نے اس بات کی تردید فرمائی ،روح المعانی میں ایک شخص کی حکایت ہے جوذوقلبین ہونے کامدعی تھاکہ بدرسے اس حال میں بھاگاکہ ایک جوتا پاؤں میں اورایک ہاتھ میں ،ابوسفیان نے اس حال میں دیکھ کرٹوکاتوا س نے بیان کیاکہ میں دونوں جوتے پاؤں میں سمجھاتھا۔
پریشانیوں کاحل:
حضرت امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ ارشادفرماتے ہیں کہ اگربوقت صبح دس مرتبہ ہاتھ پھیلاکریَابَاسِطُ کہے اورہاتھ چہرے پرمل لے توحق تعالیٰ کسی کامحتاج نہ کرے رزق کشادہ ہوغم والم دورہوں تنگدست اورمبتلائے قحط نہ ہو۔
غرق ہونے سے بچنے کاعمل :
قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ نے لکھاہے کہ جوکوئی اس (سورة لقمان )سورة کوپڑھے گادریامیں غرق نہ ہوگا۔
زندگی مکہ میں توموت مدینہ میں :
20075-5-میرے والدین محترم عمرے کی ادائیگی کے لیے اس وقت گئے ہوئے ہیں پہلے توانہوں نے وہاں جاکرایسالطف پایاکوئی رابطہ ہی نہیں کیا،مکہ سے مدینہ پھروہاں سرورکاقرینہ پایاتوشفقت پدری ومادری جاگی توفون کیاتوفرمایابچو!ہم نے جنت کالطف پالیااللہ آپ کوبھی یہاں لائے اورپھرہمیشہ کے لیے یہاں بسائے بس مکہ اورمدینہ میں جوکچھ مل رہاہے پوری کائنات میں کسی جگہ نہیں ہے اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کاتوفیق عطا فرمائے (گڑنگی)
مولاناقاضی احسان احمدشجاع آبادی کے پیارے اشعار
200719-4-کوسوزوکی میں سفر کرتے ہوئے ایک پیارے نوارنی چہرے والے بزرگ سے ملاقات ہوئی جب ہم گاڑی سے اترے تووہ بھی ساتھ اتر گئے غریب خانہ پر تشریف لائے اورحضرت نے قاضی صاحب کے یہ اشعار سنائے جوحاضر خدمت ہیں۔موصوف کانام نذیراحمدفاروقی ہے بہت دلچسپ انسان ہیں حسن اخلاق کے ساتھ ساتھ حسن صورت سے بھی اللہ کریم نے ان کو خوب خوب نواز رکھا ہے۔
حرم کو بندہ لات و منات

کیا جانے ؟

خدا کے گھر کو سکندر حیات

کیا جانے؟

کسی غریب کی اختر شماریوں

کے مزّے

نہ رو کے جس نے گزاری ہو

رات کیا جانے؟

آگ دھواں اورانسان :
آخرت پر یقین رکھنے والاانسان اس حدیث کوپڑھ کر لرزجاتاہے کہ روزقیامت یتیموں کامال کھانے والے اس طرح اٹھائے جائیں گے کہ ان کی قبروں سے اوران کے منہ سے اوران کے کانوں سے دھواں نکلتاہوگاتولوگ پہچانیں گے کہ یہ یتیم کامال کھانے والاہے۔
میرے پسندیدہ اشعار:
دِلا غافل نہ ہو یک دم یہ دنیا چھوڑ جانا

ہے باغیچے چھوڑ کر خالی زمیں اندر سمانا ہے

وہ بھائی بدن تیرا جو لیٹے سیج پھولوں

پر

یہی ہو گا ایک دن جس کو کیڑوں

نے کھانا ہے

بہارِ دنیا ہے چند روزہ یہاں نہ چل سر

اٹھا اٹھا کر

خدا نے ایسے کروڑوں نقشے بگاڑ ڈالے

بنا بنا کر

او بندیا نہ کر میری میری نہ تیری نہ

میری

چار دنّا دا دنیا میلہ فِر مٹی دی ڈھیری
دردبھراواقعہ :
مولاناڈاکٹر عبدالرزاق اسکندرصاحب نے ایک درد بھرواقعہ سنایاکہ برطانیہ سے ایک ہماراجاننے والاآیااس نے بتایاکہ ہمارے قریب وہاں ایک گورارہتاہے اس کے ساتھ ایک گوری بھی رہتی ہے جواس کی سگی بیٹی ہے اوراس سے اولاد بھی پیدا ہو رہی ہے جبکہ تمام مذاہب میں بیٹی کے ساتھ کوئی شخص آباد نہیں ہوسکتا،اسلام تواس کو محرمات میں شامل کرتاہے۔ یہاں اسلامی معاشرہ کی جوبرکات آپ کونظرآرہی ہیں یہ سب اسلامی مدارس اورعلماءاسلام کی برکات ہیں ان دینی مدارس کوآباد رکھنااپنی اولاد کوصحیح سمت پر چلاناہے یہ واقعہ سن کرہرشریف انسان خون کے آنسوسے روتاہے کہ معاشرہ انسانیت کے نام پہ بدنماداغ بن گیااہل وطن مدارس دینیہ کے ترجمان اور معاون بن جائیں اسی میں کامیابی وکامرانی ہے۔
مولوی کی پہچان
گزشتہ ایک عریضہ میں موجودہ دور کے گستاخ رسول کی عربی دانی کے بارے میں کہاگیاتھاکہ عربی دان ہوناکمال نہیں،صاحب ایمان اورصاحب نسبت ہونا کمال ہے۔ مولانااشرف علی تھانوی ؒکی زبان سے ایک نکلاہواجملہ اسی کی ترجمانی کررہاہے۔ کتاب مقدس اوربخاری محدث کاعبرت ناک انجام ہوگااس کے ماننے والے عبرت حاصل کریں۔ حضرت تھانوی ؒ نے فرمایامولوی احکام دان کوکہتے ہیں عربی دان کونہیں کہتے ہیں عربی دان ابوجہل بھی تھامگرلقب تھاابوجہل نہ کہ عالم۔
بیس ہزارمسلمان
حضرت امام احمدبن حنبل ؒ کی وفات کے دن بیس ہزاریہودی عیسائی اورمجوسی مشرف بااسلام ہوئے۔