قسط -1مقاصد وعظ و نصیحت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
قسط -1مقاصد وعظ و نصیحت
اَلْحَمْدُ للہِ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ مَنْ لَّا نَبِیَّ بَعْدَہٗ اَمَّابَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیّمِ: وَلَوْ اَنَّہُمْ فَعَلُوْا مَا یُوْعَظُوْنَ بِہٖ لَکَانَ خَیْرًا لَّھُمْ۔ وَقَالَ النَّبِیُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَلدِّیْنُ اَلنَّصِیْحَۃُ ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جنوری 2017ء سے دسمبر 2017ء تک ہر جمعرات کو باقاعدگی سے وعظ و نصیحت کے عنوان سے کچھ گزارشات اپنے متعلقین کی خدمت میں روانہ کی تھیں ۔ جس کےدرج ذیل چند اہم مقاصد پیش نظر رہے ہیں ۔
1: اپنی ذاتی و نجی زندگی کو احکام شریعت کے مطابق گزارنا ۔
2: اپنے گھر کے ماحول کو سنوارنا ۔
3: اپنے خاندان ، قوم اور قبیلےکے ماحول کو بہتر سے بہتر بنانا۔
4: پاکستان اور دنیا کے ہر ملک میں بسنے والے اہل اسلام کی فکر کرنا ۔
5: جن کے پاس اسلامی تعلیمات موجود ہیں ان میں عمل اور اخلاص کا جذبہ پیدا کرنا ۔
6: جن کے پاس اسلامی تعلیمات نہیں ہیں ان کو ان سے روشناس کرانا ۔
7: معاشرتی اور سماجی موضوعات میں اسلامی رہنمائی کا فریضہ انجام دینا ۔
8: اسلام کے وہ زریں اور سنہرے اصول جو پوری انسانیت میں امن و سکون کا باعث ہیں ، ان کو پھیلانا ۔
9: سوشل میڈیا کے وسیع فورم پرپھیلنے والی بے دینی ، گمراہی اور بے حیائی کے سامنے اپنی ہمت کے مطابق بند باندھنا۔
10: خطباء کرام کو جمعۃ المبارک کے بیان کے لیے علمی مواد فراہم کرنا۔