قسط-2 کتاب سے استفادہ کا طریقہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
قسط-2 کتاب سے استفادہ کا طریقہ
دینی علم میں اضافے کی نیت سے پڑھیں ۔
اسلامی معلومات کو اپنی زندگی کے معمولات بنانے کے جذبہ سے پڑھیں ۔
اسے سب سے زیادہ اپنی پھر درجہ بدرجہ دیگر لوگوں کی ضرورت سمجھیں ۔
اپنے گھر ، اپنے ادارے )خواہ تعلیمی ہو یا تجارتی(میں ہفتہ وار ایک مختصر سی مجلس لگائیں اور اس میں اس کے ایک حصے کی مناسب تشریح کے ساتھ تعلیم کرا دیں ۔
ائمہ اور خطباء کرام پہلے اس کے ایک حصہ کا مطالعہ کریں بعد ازاں اپنے الفاظ میں سمجھا دیں ۔
کتاب میں موجود آیات قرآنیہ اور احادیث مبارکہ کے حوالے لکھ دیے گئے ہیں لہٰذا کسی الجھن کا شکار ہوئے بغیر شرح صدر سے بیان کریں۔
اللہ تعالیٰ میری ، میرے متعلقین اور تمام عالم اسلام کے ہر طبقے کے افراد کی اصلاح فرمائے ۔ دنیا اور آخرت کی ساری کامیابیاں نصیب فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ وسلم
والسلام
محمد الیاس گھمن
خانقاہ حنفیہ
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ ،سرگودھا
اتوار ، 31دسمبر ، 2017ء