قسط--48 بچنے کے کام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
قسط-49 بچنے کے کام:
جیسا کہ آپ نےمندرجہ بالا احادیث مبارکہ میں اس ماہ کی عظمت ، حرمت ، تقدس اور فضیلت ملاحظہ فرمائی لہٰذا اسے بدعات اور رسومات میں ضائع ہونے سے بچانا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ۔اس مہینہ میں جن کاموں سے بچنا ہے وہ درج ذیل ہیں :

1.

اس ماہ کو غم کا مہینہ سمجھ کر سوگ منانا۔

2.

اس ماہ کو کاروبار کے لیے منحوس سمجھنا ۔

3.

اس ماہ میں نکاح اور شادی بیاہ نہ کرنا۔

4.

اس ماہ میں جھوٹے واقعات پر مشتمل شہادت حسین کی مجالس میں شرکت کرنا /دیکھنا /سننا وغیرہ ۔

5.

اس ماہ میں من گھڑت تاریخی واقعات پر مشتمل نوحے ، قصیدے اور مرثیے سننا۔

6.

اس ماہ میں تعزیہ میں شرکت کرنا۔

7.

اس ماہ میں سینہ کوبی اور ماتم کرنا یا ایسے مقامات میں شریک ہونا۔

8.

اس ماہ میں غیر اللہ کے نام کی سبیل سے شربت دودھ وغیرہ پینا۔

9.

اس ماہ میں قبرستان جانے کو ضروری سمجھنا / قبروں کی لپائی وغیرہ اسی مہینے میں ضروری سمجھنا۔

10.

اس ماہ میں کالے کپڑے پہننے کا اہتمام کرنا ۔
بالخصوص اس ماہ میں ملکی قوانین کا احترام کریں ،قیام امن کے لیے مقامی انتظامیہ اور اداروں سے مکمل تعاون کریں اور شرپسند عناصر جو اہل اسلام کی مقتدر شخصیات کو ہدف تنقید بنا کر اشتعال اور انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں قانونی طور پر انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین بجاہ سید الثقلین صلی اللہ علیہ وسلم
والسلام
محمد الیاس گھمن
خانقاہ چشتیہ ،جامعہ مظاہر العلوم شاہ عالم، سلنگور،ملائیشیا
جمعرات، 28 ستمبر، 2017ء