خلاصہ قرآن

پیش لفظ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
پیش لفظ
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد!
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا آخری کلام ہے جو اس نے آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرما یا۔ انسانوں کے لیے یہ کتاب سرچشمہ ہدایت ہے۔ اس کتاب کے الفاظ کو یاد رکھنا، اس کے معانی و مطالب سمجھنا اور اس کے تقاضوں پر عمل کرنا دنیا کی کامیابی اور آخرت کی کامرانی کا ذریعہ ہے۔
قرآن کریم کی خدمت کے حوالے سے ہمارے پیشِ نظر تین اہداف تھے جن میں سے دو بحمد اللہ مکمل ہو چکے ہیں اور ایک باقی ہے۔
Read more ...

تفسیر سورۃ النساء

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
پارہ نمبر: 5
جن عورتوں سے نکاح جائز ہے:
﴿وَ اُحِلَّ لَکُمۡ مَّا وَرَآءَ ذٰلِکُمۡ اَنۡ تَبۡتَغُوۡا بِاَمۡوَالِکُمۡ مُّحۡصِنِیۡنَ غَیۡرَ مُسٰفِحِیۡنَ﴿۲۴﴾﴾
سورۃ النساء
چوتھے پارے کے آخر میں محرمات کا ذکرتھا۔ اب پانچویں پارے کے شروع میں محرمات کے علاوہ ان عورتوں کا ذکر ہے جن سے نکاح کرنا حلال وجائز ہے۔ نکاح سے مقصود پاک دامنی ہے نہ کہ صرف شہوت پوری کرنا۔ نکاح کے لیے ایجاب و قبول، دو گواہ اور حق مہر کا ہونا ضروری ہے۔ جب
Read more ...
Page 4 of 4