دروس القرآن جلد پنجم

سورۃ المنافقون

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
سورۃ المنافقون
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿اِذَا جَآءَکَ الۡمُنٰفِقُوۡنَ قَالُوۡا نَشۡہَدُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُ اللہِ ۘ وَ اللہُ یَعۡلَمُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُہٗ ؕ وَ اللہُ یَشۡہَدُ اِنَّ الۡمُنٰفِقِیۡنَ لَکٰذِبُوۡنَ ۚ﴿۱﴾﴾
سورت کا شانِ نزول (مفصل واقعہ):
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پتا چلا کہ قبیلہ بنو المصطلق کا سردار حارث بن ضرّار کچھ افراد کو لے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جنگی تیاری کر رہا ہے۔ یہ حارث بن ضرّار حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا کے والد تھے جو اس غزوہ کے بعد مسلمان ہوئیں اور ازواجِ مطہرات میں شامل ہوئیں۔
Read more ...

سورۃ الجمعۃ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سورۃ الجمعۃ
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿یُسَبِّحُ لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ الۡمَلِکِ الۡقُدُّوۡسِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَکِیۡمِ ﴿۱﴾ ہُوَ الَّذِیۡ بَعَثَ فِی الۡاُمِّیّٖنَ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِہٖ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ ٭ وَ اِنۡ کَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ ۙ﴿۲﴾﴾
جو چیزیں آسمانوں اور زمین میں ہیں وہ اللہ کی تسبیح بیان کرتی ہیں وہ اللہ جو بادشاہ ہے، ہر عیب سے پاک ہے، غالب ہے اور حکمت والا ہے۔ وہی ہے جس نے اُمیوں کے لیے انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان کے سامنے کتاب اللہ کی آیات پڑھ کر سناتا ہے، انہیں پاک کرتا ہے، کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ اس سے پہلے یہ لوگ واضح گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔
Read more ...

سورۃ الصف

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سورۃ الصف
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿سَبَّحَ لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ۚ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۱﴾ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَ تَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ ﴿۲﴾ ﴾
شانِ نزول:
حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین غزوہ احد میں تھے اور وقتی طور پر ایسی صورتحال پیدا ہوئی کہ جب اعلان ہوا کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو بعض صحابہ کمزور ہو گئے اور بعض ڈٹ کر لڑے۔ مزید یہ کہ رئیس المنافقین عبد اللہ بن ابی بن سلول اپنے تین سو افراد لے کر ایک طرف ہو گیا اور اس غزوہ میں شریک نہیں ہوا۔
Read more ...

سورۃ الممتحنۃ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سورۃ الممتحنۃ
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّیۡ وَ عَدُوَّکُمۡ اَوۡلِیَآءَ تُلۡقُوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالۡمَوَدَّۃِ وَ قَدۡ کَفَرُوۡا بِمَا جَآءَکُمۡ مِّنَ الۡحَقِّ ۚ﴾
شانِ نزول:
یہ غزوہ بدر کے بعد اور فتحِ مکہ سے پہلے کا واقعہ ہے۔ مکہ کی ایک عورت تھی جو مُغَنِّیہ تھی گانا گاتی اور پیسے کماتی۔ اس کا نام سارہ تھا۔ یہ مدینہ منورہ آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تم مسلمان ہو کر آئی ہو؟ اس نے کہا کہ نہیں۔تو پھر یہاں کیوں آئی ہو؟ اس نے کہا کہ آپ لوگ مکہ کے اعلیٰ خاندان تھے۔ مکہ کے سردار تو بدر میں مارے گئے اور آپ لوگ یہاں آ گئے،
Read more ...

سورۃ الحشر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سورۃ الحشر
بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
﴿سَبَّحَ لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرۡضِ ۚ وَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿۱﴾﴾
ابتدائی آیات کا شانِ نزول:
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تشریف لائے تو مدینہ میں وہ اسباب جن سے دین مضبوط ہوتا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سارے اختیار فرمائے۔ ان میں ایک یہ تھا کہ مدینہ منورہ میں یہود بستے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے معاہدے کیے۔ ان معاہدات میں ایک بنیادی شق یہ تھی کہ اگر یہود پر کسی نے حملہ کیا تو ہم تعاون کریں گے
Read more ...