تقریظ مولانا عبد الغفوررحمت اللہ علیہ، ٹیکسلا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
تقریظ مولانا عبد الغفور مدظلہ، ٹیکسلا
الحمد للہ رب العالمین و الصلوۃ و السلام علی سید المرسلین و خاتم النبیین و علی الہ و صحبہ اجمعین و علی من اتبعھم باحسان الی یوم الدین
اما بعد یہ کتاب جس کے مولف محقق دوراں متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن دامت برکاتہم و حفظہم اللہ ہیں اپنے موضوع کے ہر پہلو پرحاوی، جامع اور نہایت مدلل ہے اور اس قابل ہے کہ ہر تعلیم یافتہ اس کو بالاستیعاب پڑھے اور اسکو حرز جان بنائے۔ اگر اہل بدعت میں سے کوئی اس کو بنظر انصاف پڑھے تو امید ہے کہ اس کے لیے بھی ذریعہ ہدایت بنے گی ان شاء اللہ تعالی ۔
دعا ہے کہ مولائے پاک مولانا کی اس محنت اور مولفہ کو قبول فرما کر مولانا کے لیے صدقہ جاریہ اور اپنی رضا اور قرب کا ذریعہ بنائیں اور امت مسلہ کو بیش از بیش اس سے استفادہ کی توفیق عطافرمائیں اور ان چند کلمات حقیر کےلیے بھی مغفرت اور نجات کا ذریعہ فرمائیں ۔ آمین ثم آمین
ایں دعا از من و از جملہ جہان آمین باد ۔ آمین یا رب العالمین و یا ارحم الراحمین
والسلام مع الاکرام
فقیر حقیر عبد الغفور عفی عنہ
خادم و مدرس مدرسہ عربیہ سراج المدارس ٹیکسلا ضلع راولپنڈی
۴ شعبان ۱۴۳۸ ھ مطابق 3 مئی 2017ء