ائیر پورٹ پر آمد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ائیر پورٹ پر آمد
میقات سے گزرنے سے پہلے پہلے احرام باندھ لیں۔ ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لیے میقات آنے سے پہلے جہاز میں اعلان ہوتاہے کہ میقات آرہاہے، احرام باندھ لیں لیکن احتیاط اسی میں ہے کہ ائیر پورٹ پر ہی احرام باندھ لیا جائے تاکہ ایسا نہ ہو کہ میقات کے قریب پہنچ کر انسان سوجائے اور آنکھ نہ کھلے تو بغیر احرام کے میقات سے گزرنا پڑے، اس صورت میں دم لازم آئے گا۔ احرام باندھے سے پہلے آپ کو یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ آپ کو کس قسم کا احرام باندھناہے؟ حج کی تین اقسام ہیں جن کی تفصیل شروع میں بیان کر دی گئی ہے، اسے دوبارہ دیکھ لیں اور جو حج کرنا ہے اسی کے مطابق احرام باندھ لیں۔
نوٹ: یمن، ہندوستان اور پاکستان سے جانے والوں کے لیے میقات ”یلملم“ ہے جو جدہ سے پہلے آتاہے۔ اگر آپ کی پرواز پہلے مدینہ جاتی ہے تو احرام نہ باندھیں بلکہ مدینہ پہنچ کر اپنے متعینہ دن گزار کر جب مکہ کی جانب روانہ ہوں تو ”ذوالحلیفہ“ پر احرام باندھ لیں اور اگر پرواز جدہ جائے تو پھر ”یلملم“پراحرام باندھ لیں۔