گھر سے روانگی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
گھر سے روانگی
ناخن تراشیں، غیر ضروری بال صاف کریں، مونچھیں کاٹیں، خط بنوائیں، اور غسل کرلیں تو بہتر ہے ورنہ صرف وضو کرلیں۔ جب گھر سے نکلنے لگیں اور مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نماز نفل پڑھیں اور سچی توبہ کریں۔ نیز سفر کی آسانی اور رضاء الٰہی کی دعاکریں اور گھر کے افراد اور حالات کو خداتعالیٰ کے سپرد کریں۔
مسائل:
1: اگر مکروہ وقت ہو (مثلاً طلوعِ فجر کے بعد نماز اشراق تک، زوال کے وقت، نماز عصر پڑھنے کے بعد غروبِ آفتاب تک) تو نفل نہ پڑھیں بلکہ محض توبہ واستغفار اور دعاپر اکتفاء کریں۔
2: جب اپنے شہر یا دیہات کی حدود سے نکل جائیں تو نماز قصر کرنا واجب ہے۔ امام اگر مقیم ہو تو اس کےپیچھے پوری نماز پڑھیں۔ اگر امام مسافر ہو اور اس کے پیچھے پڑھیں یا اکیلے پڑھیں تو قصر پڑھیں گے۔ فجر کی سنتیں ہر گز نہ چھوڑیں۔ باقی سنتیں آسانی ہو تو پڑھ لیا کریں اور اگر مشقت ہو تو نہ پڑھیں۔