چند اہم دعائیں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
چند اہم دعائیں
مسجدِ حرام میں داخل ہو کر یہ دعا پڑھیں:
بِسْمِ اللہِ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ، رَبِّ اغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ وَافْتَحْ لِیْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ.
کعبہ پر پہلی نظر پڑتے وقت
کعبہ پر پہلی نظر پڑتے وقت جو دعائیں مانگنا چاہیں مانگ لیں اور یہ دعابھی مانگیں:
أَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رِضَاکَ والْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ غَضَبِکَ وَالنَّارِ.
طواف
طواف شروع کرتے وقت پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھا کر یہ دعا پڑھیں:
بِسْمِ اللہِ اَللہُ أکْبَرُ وَلِلہِ الْحَمْدُ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللہِ، اَللّٰهُمَّ إِيْمَانًا بِكَ وَتَصْدِيْقًا بِكِتَابِكَ وَوَفَآءً بِعَهْدِكَ وَاتِّبَاعًا لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ.
• طواف کے دوران
”سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ“
پڑھتے رہیں۔
• رکن یمانی پر یہ دعاپڑھیں:
أَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ.
• رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان جب پہنچیں تو یہ دعاپڑھیں:
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَّفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ.
زمزم پی کر
أَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ رِزْقًا وَّاسِعًا وَّعِلْمًا نَافِعًا وَّشِفَاءً مِّنْ كُلِّ دَآءٍ.
سعی کے دوران
سعی کے دوران میلین اخضرین (سبز لائٹیں جو سعی کی جگہ پر دیواروں اور چھت میں لگی ہوئی ہیں) کے درمیان مرد حضرات ہلکی رفتار سے دوڑیں۔ اس وقت یہ دعاپڑھیں:
رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ إِنَّكَ أنْتَ الْأَعَزُّ الْأَكْرَمُ.
منیٰ میں
منیٰ میں کثرت سے تلبیہ پڑھیں۔ نیز اس دعاکو بھی مانگتے رہیں:
أَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ رِضَاکَ والْجَنَّةَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ غَضَبِکَ وَالنَّارِ.
چوتھا کلمہ
لَآ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَهُ لَاشَرِيْکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْی وَيُمِيْتُ وَهُوَ حَيٌّ لَّا يَمُوْتُ اَبَدًا اَبَدًا ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَعَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيْر.
کنکری مارتے وقت
کنکری مارنے کے ساتھ یہ دعاپڑھنا بہتر ہے:
رَغْمًا لِلشَّيْطٰنِ وَحِزْبِهٖ، أَللّٰهُمَّ اجْعَلْہُ حَجّاً مَبْرُوْرًا وَسَعْياً مَشْكُوْرًا وَذَنْباً مَغْفُوْرًا.
مسجد نبوی میں داخلے کے وقت
مسجد نبوی میں سنت کے مطابق ادب واحترام سے یہ دعا پڑھتے ہوئے داخل ہوں:
بِسْمِ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلهِ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى رَسُوْلِ اللهِ، أَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ

.