حج وعمرہ

حج کا چوتھا دن11 ذوالحجہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حج کا چوتھا دن11 ذوالحجہ
آج تینوں جمرات کی رمی کرنی ہے۔ پہلے جمرہ اولیٰ کی، پھرجمرہ وسطیٰ کی اور آخر میں جمرہ عقبہ کی۔ اس لیے اپنے ساتھ 21 کنکریاں لے جائیں۔ احتیاطاً دو چار کنکریاں زائد بھی ساتھ رکھیں تو اچھاہے۔ (رمی کا طریقہ پہلے لکھاجا چکا ہے، اسے دوبارہ دیکھ لیں) جب جمرہ اولیٰ کی رمی سے فارغ ہوجائیں تو ذرا آگے بڑھ کر قبلہ رخ کھڑے ہوں اور ہاتھ اٹھا کر دعاکریں۔ اس کے بعد جمرہ وسطیٰ کی رمی کریں اور اسی طرح ذرا آگے بڑھ کر قبلہ رخ کھڑے ہوکر ہاتھ ا ٹھاکر دعاکریں۔
Read more ...

حج کا تیسرا دن 10 ذوالحجہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

">حج کا تیسرا دن 10 ذوالحجہ

•.... 10 ذوالحجہ کو صبح صاد ق کے بعد اندھیرے ہی میں اذان دیں، فجر کی سنتیں پڑھیں پھر فجر کے فرض؛ جماعت کے ساتھ اد اکریں۔ نماز کے بعد قبلہ رخ کھڑے ہوکر تسبیحاتِ فاطمی،
لَاإِلٰہَ إِلَّا اللہُ
اور چوتھا کلمہ پڑھیں، تلبیہ کثرت سے پڑھیں اور دعاکےلیے دونوں ہاتھ پھیلائیں۔ اپنی ذات کے لیے، اہل وعیال کے لیے، والدین، دوست واحباب، امت مسلمہ اور اپنے ملک کے لیے خوب دعائیں کریں۔ روشنی خوب پھیلنے تک یہی عمل جاری رکھیں۔ یہ وقوفِ مزدلفہ ہے۔
Read more ...

حج کا دوسرا دن 9 ذوالحجہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
حج کا دوسرا دن 9 ذوالحجہ
٭ 9 ذوالحجہ کی نمازِ فجر منیٰ میں پڑھیں۔ اس کے بعد تکبیر تشریق (أَللہُ اَکْبَرُ أَللہُ أَکْبَرُ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللہُ وَ اللہُ اَکْبَرُ أَللہُ اَکْبَرُ وَ لِلہِ الْحَمْدُ) کہیں۔ تلبیہ پڑھیں، ناشتہ وغیرہ سے فارغ ہونے کے بعد عرفات جانے کی تیاری کریں۔ ضرورت کا سامان ساتھ لےکر پر سکون اور اطمینان سے روانہ ہوں۔ راستے میں اذکار (جو اوپر ذکر کیے گئے ) درود شریف، دعا، تلبیہ وغیرہ زیادہ سے زیادہ پڑھتے رہیں۔
Read more ...

حج کا پہلا دن 8 ذوالحجہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حج کا پہلا دن 8 ذوالحجہ
٭جس طریقے سے عمرہ کا احرام باندھا تھا اسی طریقے سے حج کا احرام باندھ لیں۔ ممکن ہو تو حرم شریف میں آئیں۔ یہاں آ کر مستحب یہ ہے کہ پہلے طواف کریں اور اس کے بعد احرام کے لیے دورکعت نفل پڑھیں۔ لیکن اگر طواف نہ کرسکیں تو احرام کی نیت سے دو رکعت نفل اداکریں۔ مکروہ وقت کی صورت میں نفل پڑھے بغیر احرام کی نیت کر کے تلبیہ کہیں۔ اگر حرم شریف میں آنا ممکن نہ ہو تو اپنی رہائش گاہ پر ہی احرام باندھ لیں۔
Read more ...
Page 2 of 3