عقیدہ 7

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 7:
متن:
وَلَا يَكُوْنُ إِلَّا مَا يُرِيْدُ.
ترجمہ: وہی کچھ ہوتا ہے جس کا اللہ تعالیٰ ارادہ فرماتے ہیں۔
شرح:
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿اِنَّمَآ اَمْرُہٗٓ اِذَآ اَرَادَ شَيْئًا اَنْ يَّقُوْلَ لَہٗ كُنْ فَيَكُوْنُ﴾.
ترجمہ: اس کا معاملہ تو یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرلے تو صرف اتنا ہی کہتا ہے : ہو جا! بس وہ ہو جاتی ہے ۔
اللہ تعالیٰ جب کسی چیز کا ارادہ فرماتے ہوئے لفظ”کن“ ارشاد فرماتے ہیں تو اس میں اس چیز کے وقوع پذیر ہونے کی مدت بھی ملحوظ ہوتی ہے۔ مثلاً کسی عورت کو بچہ عطا فرمانے کا ارادہ فرماتے ہیں تو لفظ”کن“ فرماتے ہیں جس کا معنی ہوتا ہے کہ بچہ مثلاً نو ماہ میں پیدا ہو جائے۔ کسی کو موت دینے کا ارادہ فرماتے ہیں تو لفظ”کن“کا معنی ہوتا ہے اتنے عرصہ بعد موت آ جائے ۔