عقیدہ 16

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 16:
متن:
وَكَمَا أَنَّهٗ مُحْيِي الْمَوْتٰى بَعْدَمَا أَحْيیَ اسْتَحَقَّ هٰذَا الْاِسْمَ قَبْلَ إِحْيَائِهِمْ كَذٰلِكَ اسْتَحَقَّ اسْمَ الخَالِقِ قَبْلَ إِنْشَائِهِمْ.
ترجمہ: جس طرح مُردوں کو زندہ کرنے کے بعد اس کا نام ”محیِ الموتیٰ“ (مردوں کو زندہ کرنے والی ذات) ہے مُردوں کو زندہ کرنے سے قبل بھی اسی کا یہی نام تھا، اسی طرح مخلوق کو پیدا کرنے سے پہلے بھی اس کا نام ”خالق“ تھا۔
شرح:
امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ اس بات کو سمجھانے کے لیے مثال بیان فرما رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مخلوق کو پیدا کرنے سے پہلے ”خالقیت“ کی صفت کے ساتھ متصف تھے۔ چنانچہ فرمایا کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کو ”محی الموتی“ کہتے ہیں حالانکہ مردوں کو زندہ تو قیامت کے دن کریں گے اس کے باوجود ”محی الموتی“ اب بھی ہیں، بالکل اسی طرح جب مخلوق پید ا نہیں ہوئی تھی اللہ تعالیٰ تب بھی خالق تھے۔ جس طرح مردوں کو پیدا کرنے سے پہلے ”محی الموتی“ ہیں اسی طرح مخلوق کو پیدا کرنے سے پہلے بھی خالق تھے ۔
 ﴿ اِنَّ ذٰلِكَ لَمُحْيِ الْمَوْتٰى وَہُوَعَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ﴾.
(الروم : 50)
ترجمہ:بے شک وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے اور ہر چیز پر قادر ہے ۔