عقیدہ 15

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 15:
متن:
لَهٗ مَعْنَى الرُّبُوْبِيَّةِ وَلَا مَرْبُوْبَ وَمَعْنَى الْخَالِقِ وَلَا مَخْلُوْقَ.
ترجمہ: (بلکہ) اللہ تعالیٰ کی صفتِ ”ربوبیت“ (یعنی پالنے والی صفت) اس وقت بھی تھی جب کوئی پلنے والا نہ تھا اور صفتِ ”خالقیت“ (یعنی پیدا کرنے والی صفت) اس وقت بھی تھی جب کوئی مخلوق نہیں تھی۔
شرح:
اللہ تعالیٰ کی صفتِ ربوبیت اس وقت بھی تھی جب کوئی پلنے والا اور تربیت پانے والا نہ تھا اور صفت خالقیت اس وقت بھی تھی جب کوئی مخلوق نہ تھی البتہ ان صفات کا اظہار مخلوق کی پیدائش سے ہوا ہے۔