عقیدہ 26

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 26:
متن:
وَهُوَ مُتَعَالٍ عَنِ الْأَضْدَادِ وَالْأَنْدَادِ.
ترجمہ: اللہ تعالیٰ کا نہ کوئی مخالف (ومد مقابل) ہے اور نہ کوئی شریک ہے۔
شرح:
اللہ تعالیٰ کی مخالفت تو کئی لوگوں نے کی ہے لیکن یہ لوگ مخالف بننے کے قابل نہیں ہیں کیونکہ مخالف وہ ہوتا ہے جس کی مخالفت کا دوسرے فریق پر اثر بھی ہو اور اس کے پاس طاقت اور حیثیت بھی ہو۔ اللہ تعالیٰ کی مخالفت کرنے والوں کے پاس نہ طاقت ہے نہ حیثیت ، اس لیے وہ لاشئ کے درجے میں ہیں۔
 ﴿وَلَمْ يَكُنْ لَّہٗ كُفُوًا اَحَدٌ﴾.
ترجمہ: اور اس کا کوئی ہمسر نہیں ۔