عقیدہ 32

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 32:
متن:
وَهُوَ الْمَبْعُوْثُ إِلٰى عَامَّةِ الْجِنِّ وَكَافَّةِ الْوَرَىٰ بِالْحَقِّ وَالْهُدَىٰ وَبِالنُّوْرِ وَالضِّيَاءِ.
ترجمہ: آپ صلی للہ علیہ وسلم کو تمام جنات اور ساری کائنات کی طرف حق و ہدایت اور نور وضیاء دے کر بھیجا گیا ہے۔
شرح:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا دائرہ خاص افراد یا مخصوص خطے پر مشتمل نہیں بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت جن وانس بلکہ تمام مخلوق کے لیے عام ہے اور اس کا دائرہ پوری کائنات ہے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دین اسلام دے کر بھیجا ہے جو سراپا حق و صداقت ہے اور کفر و شرک کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں مینارہ نور و ہدایت ہے۔ اس لیے اسی کی پیروی کرنا ہی انسان کو کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار کرے گا۔
 ﴿قُلْ يٰٓاَيُّهَا النَّاسُ اِنِّيْ رَسُوْلُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيْعًا﴾․
(الاعراف: 158)
ترجمہ: کہہ دیجیے! اے لوگو میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔
 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
وَأُرْسِلْتُ إِلَى الْخَلْقِ كَافَّةً.
(صحیح مسلم: ج1 ص199 كتاب المساجد ومواضع الصلاة)
ترجمہ: مجھے پوری مخلوق کانبی بنایا گیا۔