عقیدہ 49

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عرش وکرسی
عقیدہ 49:
متن:
وَالْعَرْشُ وَالْكُرْسِيُّ حَقٌّ.
ترجمہ: عرش اور کرسی برحق ہیں۔
شرح:
ہم عرش اور کرسی کے وجود پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس کی حقیقت ہمیں معلوم نہیں ۔
 ﴿ ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيْدُ﴾. (البروج: 15)
ترجمہ :اللہ تعالیٰ عرش کا مالک اور بزرگی والا ہے۔
 ﴿ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ﴾.
(الحاقۃ:17)
ترجمہ : اس دن تمہارے رب کے عرش کو آٹھ فرشتے اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔
کرسی کے بارے میں ارشاد ہے :
 ﴿ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ﴾.
(البقرۃ:255)
ترجمہ : اس کی کرسی نے سارے آسمانوں اور زمین کو گھیرا ہوا ہے۔