عقیدہ 53

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
عقیدہ 53:
متن:
وَنُؤْمِنُ بِالْمَلاَئِكَةِ وَالنَّبِيِّيْنَ وَالْكُتُبِ الْمُنَزَّلَةِ عَلَى الْمُرْسَلِيْنَ وَنَشْهَدُ أَنَّهُمْ كَانُوْا عَلَى الْحَقِّ الْمُبِيْنَ.
ترجمہ: ہم فرشتوں پر ، انبیاء علیہم السلام پر اور ان پر نازل ہونے والی کتابوں پر ایمان لاتے ہیں اور اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ تمام انبیاء علیہم السلام حق پر تھے۔
شرح:
ہم ملائکہ، انبیاء علیہم السلام اور ان پر نازل ہونے والی کتب کو اس طرح مانتے ہیں جس طرح ماننے کا حق ہے۔ فرشتوں کو اللہ کی مخلوق مانتے ہیں لیکن مشرکین کی طرح اللہ کی بیٹیاں نہیں مانتے۔ انبیاء علیہم السلام کو اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول مانتے ہیں لیکن یہود کی طرح حضرت عزیر علیہ السلام کو اور نصاریٰ کی طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا نہیں مانتے۔ کتب سماویہ کو اللہ کی جانب سے نازل کردہ مانتے ہیں البتہ پہلی کتب کو منسوخ اور قرآن مجید کو قیامت تک کے لیے لائحہ عمل اور ذریعہ نجات مانتے ہیں۔