عقیدہ 54

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
اھلِ قبلہ
عقیدہ 54:
متن:
وَنُسَمِّيْ أَهْلَ قِبْلَتِنَا مُسْلِمِيْنَ مُؤْمِنِيْنَ مَا دَامُوْا بِمَا جَاءَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعْتَرِفِيْنَ وَلَهٗ بِكُلِّ مَا قَالَ وَأَخْبَرَ مُصَدِّقِيْنَ․
ترجمہ: ہم اھلِ قبلہ کو مسلمان اور مومن سمجھیں گے جب تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تمام باتوں کا اعتراف کریں اور جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور خبر دی اس کی تصدیق کریں۔
شرح:
”اھلِ قبلہ“ شریعت کی ایک اصطلاح ہے۔ اھلِ قبلہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تمام باتوں کا اعتراف کریں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ فرمایا اس کی تصدیق کریں۔ یہاں ”اھلِ قبلہ“ کا لغوی اور لفظی معنی ہرگز مراد نہیں کہ اس سے وہ لوگ مراد ہوں جو کعبہ کو اپنا قبلہ سمجھ کر اس کی طرف نماز پڑھتے ہوں بلکہ اس کا اصطلاحی و شرعی معنی مراد ہے۔