عقیدہ 55

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
ذات باری تعالیٰ میں غور و فکر سے ممانعت
عقیدہ 55:
متن:
وَلَا نَخُوْضُ فِي اللهِ وَلَا نُمَارِيْ فِيْ دِيْنِ اللهِ تَعَالٰی.
ترجمہ: ہم اللہ تعالیٰ کی ذات کے بارے میں غور و فکر نہیں کرتے اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کے دین کے بارے میں جھگڑا کرتے ہیں۔
شرح:
انسانی عقل ذات باری تعالیٰ کا احاطہ کرنے سے عاجز ہے۔ لہذا اللہ تعالیٰ کی ذات کے بارے میں بحث کرنا جائز نہیں۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ کے دین سے جھگڑا کرنا بھی جائز نہیں۔ہاں دین کے لیے دین کے مخالف سے جھگڑنا محمود و مطلوب ہے۔