عقیدہ 60

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عقیدہ 60:
متن:
وَالْأَمْنُ وَالْإِيَاسُ يَنْقُلَانِ عَنْ مِلَّةِ الْإِسْلَامِ، وَسَبِيْلُ الْحَقِّ بَيْنَهُمَا لِأَهْلِ الْقِبْلَةِ.
ترجمہ: عذاب سے بے خوف ہونا اور معافی سے نا امید ہونا آدمی کو دین اسلام سے خارج کر دیتا ہے اور اہل قبلہ کے لیے راہِ حق اس (امید و ناامیدی) کے درمیان ہے۔
شرح:
یعنی اہلِ حق کا راستہ یہی ہے کہ انسان امید و خوف کے درمیان رہے۔ مغفرت کا طالب بھی رہے اور عذاب سے خائف بھی۔ ایسا نہ ہو کہ بندے کا عذاب سے نڈر ہو جانا اور رحمت سے ناامید ہو جانا اسے اسلام ہی سے خارج کر دے۔