عقیدہ 79

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
مَلَکُ الموت
عقیدہ 79:
متن:
وَنُؤْمِنُ بِمَلَكِ الْمَوْتِ الْمُوَكَّلِ بِقَبْضِ أَرْوَاحِ الْعَالَمِيْنَ․
ترجمہ: ہم ملک الموت پر بھی ایمان رکھتے ہیں جسے اہل جہاں کی ارواح قبض کرنے کا ذمہ دار بنایا گیا ہے۔
شرح:
ملک الموت کے ساتھ فرشتوں کی ایک جماعت ارواح قبض کرنے پر مامور ہے۔ ملک الموت اس جماعت کی نگرانی کرتے ہیں۔ ارشاد باری ہے:
﴿حَتّٰى اِذَا جَآءَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَفَّتْهُ رُسُلُنَا وَهُمْ لَا يُفَرِّطُوْنَ﴾.
(الانعام: 61)
ترجمہ: یہاں تک کہ جب تم میں سے کسی کو موت آتی ہے تو ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے اس کی روح قبض کر لیتے ہیں اور اس میں ذرہ برابر کوتاہی نہیں کرتے۔