عقیدہ 95

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
عَشرہ مبَشَّرہ
عقیدہ 95:
متن:
وَإِنَّ الْعَشَرَةَ الَّذِيْنَ سَمَّاهُمْ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَشَّرَهُمْ بِالْجَنَّةِ نَشْهَدُ لَهُمْ بِالْجَنَّةِ عَلٰى مَا شَهِدَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَوْلُهُ الْحَقُّ وَهُمْ: أَبُوْ بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَليٌّ وَطَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَسَعْدٌ وَسَعِيدٌ وَعَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ عَوْفٍ وَأَبُوْ عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ وَهُوَ أَمِيْنُ هٰذِهِ الْأُمَّةِ رِضْوَانُ اللهِ عَلَیْهِمْ أَجْمَعِيْنَ.
ترجمہ: وہ دس صحابہ جن کا نام لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جنت کی بشارت دی ہے ہم ان کے جنتی ہونے کی گواہی دیتے ہیں اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے جنتی ہونے کی گواہی دی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات بالکل سچی ہے۔ وہ دس حضرات یہ ہیں : حضرت ابوبکر، حضرت عمر ، حضرت عثمان ، حضرت علی، حضرت طلحہ ، حضرت زبیر ، حضرت سعد ، حضرت سعید ، حضرت عبد الرحمن بن عوف اور اس امت کے امین حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہم۔
شرح:
ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ”عشرہ مبشرہ بالجنۃ“ کہتے ہیں۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سارے جنتی ہیں لیکن ان دس کے جنتی ہونے کا معنی یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مجلس میں ان دس کے جنتی ہونے کی خوشخبری سنائی ہے۔