عقیدہ 99

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
کراماتِ اولیاء
عقیدہ 99:
متن:
وَنُؤْمِنُ بِمَا جَاءَ مِنْ كَرَامَاتِهِمْ وَصَحَّ عَنِ الثِّقَاتِ مِنْ رِوَايَاتِهِمْ.
ترجمہ: اولیاء کی کرامات کو ہم برحق سمجھتے ہیں اور جو قصے معتبر حضرات سے مروی ہیں، ان کو بھی درست سمجھتے ہیں۔
شرح:
کراماتِ اولیاء برحق ہیں۔ راہِ اعتدال یہی ہے کہ کراماتِ اولیاء کا انکار بھی نہ کیا جائے اور کرامات کو دیکھ کر اولیاء اللہ کو مشکل کشا اور حاجت روا بھی نہ سمجھا جائے بلکہ کرامت کو فعلِ خدا سمجھ کر ولی کے بجائے کے خدا سے مانگا جائے۔