اختتامیہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
 
اختتامیہ
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ أَمَّا بَعْدُ!
1: دین کا خلاصہ دو چیزیں ہیں: اوامر اور نواہی ۔ اوامر سے اتفاق کرنا ہے اور نواہی سے اجتناب کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿وَمَآ آتَاكُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوْا.﴾
(الحشر:7)
ترجمہ: رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) تمہیں جو کچھ دے وہ لے لو اورجس سے منع کرے اس سے رک جاؤ۔
2: اوامر؛ خیر ہیں اور نواہی؛ شر ہیں۔ خیر چھوٹی سے چھوٹی ہو تب بھی اس کی جزا ہے اور شر چھوٹے سے چھوٹا ہو تب بھی اس کی سزا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَهٗ وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَهٗ﴾
(الزلزال:7، 8)
ترجمہ: جس شخص نے ذرہ برابر بھی اچھائی کی ہو گی وہ اسے دیکھے گا اور جس نے ذرہ برابر بھی برائی کی ہو گی وہ بھی اسے دیکھے گا۔
3: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کا خلاصہ دو صفتیں ہیں؛ بشیر اور نذیر ۔ بشیر کا معنی یہ ہے کہ فضائل سنا کر جنت کی طرف بلاتے ہیں اور نذیر کا معنی یہ ہے کہ وعیدیں سنا کر جہنم سے بچاتے ہیں ۔
4: موت کے بعد ابدی اور دائمی ٹھکانے دو ہیں ، ایک جنت اور دوسرا جہنم۔ جنت؛ اھلِ خیر اور اھل اوامر کا مقام ہے اور جہنم؛ اھلِ شر اور ھل نواہی کا مقام ہے۔
5: علماء کرام انبیاء علیہم السلام کے وارث ہیں۔ ان کو بھی چاہیے کہ امت کو بتائیں کہ
۱: اسلام کیا ہے اور کفر کیا ہے؟
۲: سنت کیا ہے اور بدعت کیا ہے؟
۳: خیر کیا ہے اور شر کیا ہے؟
۴: حق کیا ہے اور باطل کیا ہے؟
۵: اھل حق کون ہیں اور اھل باطل کون ہیں؟
اَللّٰهُمَّ أَرِنَا الْحَقَّ حَقًّا وَارْزُقْنَا اتِّبَاعَهٗ وَأَرِنَا الْبَاطِلَ بَاطِلًا وَارْزُقْنَا اجْتِنَابَهٗ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَأَھْلِ بَیْتِہٖ أَجْمَعِیْنَ․
محتاج دعا
محمدالیاس گھمن
یکم رجب 1440ھ، 08- مارچ 2019ء
11 بجکر 20 منٹ سرگودھا سے اوکاڑ

ہ