مقاصدِ وعظ و نصیحت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
مقاصدِ وعظ و نصیحت
اَلْحَمْدُ للہِ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ مَنْ لَّا نَبِیَّ بَعْدَہٗ اَمَّابَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیّمِ: وَلَوْ اَنَّہُمْ فَعَلُوْا مَا یُوْعَظُوْنَ بِہٖ لَکَانَ خَیْرًا لَّھُمْ۔ وَقَالَ النَّبِیُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَلدِّیْنُ اَلنَّصِیْحَۃُ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جنوری 2017ء سے ہر ہفتے کو باقاعدگی سے ”وعظ و نصیحت“ کے عنوان سے کچھ گزارشات اپنے متعلقین کی خدمت میں روانہ کی جا رہی ہیں یہ اس سلسلے کی چوتھی کڑی ہے ۔ مندرجہ ذیل مقاصد پیش نظر رہے۔
1: اپنی ذاتی و نجی زندگی کو احکام شریعت کے مطابق گزارنا۔
2: اپنے گھر کے ماحول کو سنوارنا۔
3: اپنے خاندان، قوم اور قبیلےکے ماحول کو بہتر سے بہتر بنانا۔
4: پاکستان اور دنیا کے ہر ملک میں بسنے والے اہل اسلام کی فکر کرنا۔
5: جن کے پاس اسلامی تعلیمات ہیں ان میں عمل اور اخلاص کا جذبہ پیدا کرنا۔
6: جن کے پاس اسلامی تعلیمات نہیں ہیں اُن کو اِن سے روشناس کرانا۔
7: معاشرتی اور سماجی موضوعات میں اسلامی رہنمائی کا فریضہ انجام دینا۔
8: اسلام کے وہ زریں اور سنہرے اصول جو پوری انسانیت میں امن و سکون کا باعث ہیں، ان کو پھیلانا۔
9: سوشل میڈیا کے وسیع فورم پرپھیلنے والی بے دینی، گمراہی اور بے حیائی کے سامنے اپنی ہمت کے مطابق بند باندھنا۔
10: خطباء کرام کو جمعۃ المبارک کے بیان کے لیے علمی مواد فراہم کرنا۔