مارچ

لیکن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لیکن
ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی
ہم نہ لغت کے ماہر ہیں اور نہ ہی الفاظ کے محقق،جو لفظ ذہن میں آگیا اسے استعمال کرلیا بلکہ اس سے کام چلا لیا ،تمام الفاظ کے حسب نسب کو جاننا اپنے بس کی بات نہیں ، ورنہ محققین نے تو الفاظ کی تصویری معنویت کی بھی تحقیق کی ہے۔ لفظ غضب کے بارے میں ایک محقق کا خیال ہے کہ یہ لفظ غضب کی پوری تصویر پیش کرتا ہے یعنی غضب کی ”غ“غصے میں گلے کی غرغراہٹ، ”ض“غصے میں دانت پیسنے اور حرف ”ب“غصے سے منہ بند ہوجانے کی علامت ہے اس کے علاوہ لفظوں کی معنویت اور دلالت کے اور بھی بہت سے پہلو ہوتے ہیں۔
صرف ایک لفظ ”ہاں“ ہمارے ایک محقق دوست کے مطابق صرف اپنی ادائیگی کے اعتبار سے بہت سے معانی کا حامل ہے
Read more ...

آہ یہ پر فتن دور

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آہ یہ پر فتن دور
بنت نذیر احمد؛لاہور
آہ ! یہ پر فتن دور ، یہ آلام و مصائب ، یہ بے چینیاں یہ بے قراریاں۔ آہ ! امن و سکون کا فقدان ، یہ غیرتوں کے جنازے، یہ دین فروشیاں ، یہ فیشن کی آڑ میں سنت کا جنازہ، یہ شرم و حیا کی گمشدگی، یہ حلم و حیا کا بحران، یہ گھر گھر کی بے سکونیاں ،یہ شہر شہر پھیلی ہوئی انارکی ،یہ بے پردگی ، یہ سود و رشوت کی فضائیں یہ سب آخر کیا ہے ؟
کیا یہ ہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ نہیں ؟ کیا یہ ہماری دین سے دوری کا نتیجہ نہیں؟ یہ کس نے گھر کی شہزادی کو بازار کی زینت بنا دیا ؟ یہ کس نے گھر کی مالکن کو بازار کی لونڈی بنا کے رکھ دیا ؟ یہ کس نے پردے جیسی نعمت کو قید قرار دیا؟
Read more ...

انجانے فاصلے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
انجانے فاصلے
عابد جمشید
اس دنیا میں دو انسانوں کے بیچ کتنا فاصلہ ہو سکتا ہے ؟ وجدان کو اس سوال کا جواب نہیں مل رہا تھا۔
کتنے دن بیتے کہ سائنس کے ٹیچر نے پوچھا تھا۔ بتاﺅ سورج زمین سے کتنا دور ہے ؟“ پوری کلاس یہ سوال سن کر خاموش ہو گئی تبھی وجدان سے پچھلی نشست پر بیٹھا لڑکا اٹھا”سر! بہت دور ہے“۔
سر طارق دھیرے سے مسکرائے ”کتنی دور؟ کچھ بتاﺅ تو۔ “
”سر !دبئی سے زیادہ نہیں “ طلحہ پر سوچ انداز میں بول اٹھا۔ سر دوبارہ مسکرائے ”وہ کیسے بیٹا ؟“
Read more ...

ہماری مائیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہماری مائیں
بنت بشیر احمد
نام: سودہ نسب: سودہ بنت زمعہ بن قیس بن عبدشمس....
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے انتقال پر ملال کے بعد سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کے عقد نکاح میں آئیں۔
قبول اسلام: نبوت کے ابتدائی ایام میں اسلام قبول کرلیا آپ کے ساتھ آپ کے شوہر حضرت سکران رضی اللہ عنہ بھی اسلام لے آئے مشرکین مکہ کی اذیتیں جب نقطہ عروج تک پہنچی تو بحکم خدا مسلمانوں کی ایک جماعت نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔اس جماعت میں ام المومنین سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا اورآپ کے خاوند حضرت سکران رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے ہجرت حبشہ سے مکہ واپسی پر چند دن بعد حضرت سکران رضی اللہ عنہ نے وفات پائی۔
Read more ...

اب سمجھی ہوں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اب سمجھی ہوں
ڈاکٹر محمد ساجد ؛ڈسکہ
وہ اپنے ہوش وحواس کھو بیٹھی تھی۔ اکلوتے بیٹے کی جواں مرگی کا صدمہ ایسا تھا کہ اسے خود پرقابو نہ رہا تھا۔ کبھی تعزیت کے لیے جمع ہونے والوں میں سے کسی کا گریبان پکڑ کر جھنجھوڑنے لگتی تو کبھی خود کلامی میں مصروف ہو جاتی۔ ”نہیں ، نہیں یہ نہیں ہو سکتا میرا بیٹا کیسے مر سکتا ہے ؟ اس کی ابھی عمر ہی کیا تھی مجھے دیکھو میں اتنی عمر ہو جانے کے باوجود زندہ ہوں تو میرا بیٹا کیسے اس دنیا سے رخصت ہو سکتا ہے ؟“
پھر جب اردگرد کی عورتیں جمع ہو کر جواں سالہ میت پر رونے لگیں تو بڑھیا کو بھی جیسے اپنے بیٹے کی موت کا یقین سا آگیا لیکن مامتا اس صدمے کو ٹھنڈے پیٹوں کیسے برداشت کر لیتی، بیٹے سے محبت کی دیوانگی نے ایک اور راہ سجھائی ”خبر دار جو کسی نے میرے بیٹے کو غسل دیا اور کفن پہنایا، میں جاتی ہوں
Read more ...
Page 2 of 2