نیاسورج

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
 
نیاسورج
بنت بشیر احمد،لاہور
ہیلوصائم یادکیاسوچااس دفعہ New year کو کیسے منایاجائے ویسے یانیا میوزک نئےSingarsہونے چاہئے ہاں یار تابش یہ سب توٹھیک ہے مگر پیسے کہاں سے آئیں گے لاکھوں خرچے ہیں۔ ارے بھئی !پیسے کی فکر چھوڑو وہ ہم ہے ناں۔ خیر آج تو29تاریخ ہے کل 30 دسمبر کا دن ہے کل رات 12بجکرایک منٹ پر2011شروع ہوجائے گااوکے بائے فی الحال مجھے ساجد سے بات کرنی ہے میں تمہیں کل کال کروں گایہ کہہ کرتابش نے سیل بند کردیااورساجد کے نمبر ڈائل کرکے اس کواپنے پروگرام کے متعلق بتلایافون بندکرکے اس نے اپنے بیڈ روم سے نکلتے ہوئے اپنے پاپاکی چیک بک نکالی25ہزارکاچیک نکالااوربک اسی جگہ پر رکھ دی۔ یارصائم میں نے سب انتظام کرلیاہے بس کل کادن رہ گیاہے پھرہم اورمیوزک؛ واہ یار کیا مزہ آئے گا اچھا یارتابش کل ملاقات ہوگی بائے۔
آج30دسمبر کادن نہیں بلکہ شام کاوقت تھاتابش وغیرہ کاگروپ اپنی تیاریوں میں مگن تھاتقریبا9بجے ان تمام کوہال میں پہنچناتھا 10بجنے میں 15منٹ تھے جب تابش ہال میں داخل ہوا تابش کے پہنچنے کی دیر تھی ہر طرف شوروغل میوزک کی آواز گونجنے لگی۔ 12بجکر ایک منٹ پر گھڑیوں کے الارم بجنے لگے ادھر تابش گروپ کے شورمیں بھی اضافہ ہونے لگا۔رات کے وقت اکیلے تنہاواپس آتے ہوئے تابش کی نگاہ گارڈن ٹائون کے فٹ پاتھ پر پڑی جہاں ایک معصوم بچہ(جوکہ عام زندگی میں انڈے بیچ کراپناپیٹ پالتاتھا)اپنے رب کے سامنے اپنے معصوم ہاتھوں کے پھیلائے فریاد کر رہا تھا اور آنسوئوں نے اس کے چہرے کو چمکایا ہوا تھا زار وقطار سے روتے ہوئے کہہ رہاتھا:’’ اے اللہ!اے اللہ ! میری زندگی سے ایک سال کم ہو چکا ہے اے اللہ اس سال بھی میں خود کو اس قابل نہ بنا سکاکہ میں امت محمدیہ کہلانے کے لیے لائق ہو سکوں۔ اے اللہ! اس سال میں جتنے گناہ کئے درگزرفرما دیجئے او ر نئے سال کے ابھرتے ہوئے سورج کو میرے لیے نہیں اس دنیاکے تمام مسلمانوں کے لیے خوشیوں کاپیغام بنا دیجئے سوئے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کر دیجئے۔’ ‘اس معصوم بچے کی دعانے تابش میاں کی زندگی بدل دی اتنے میں قریبی مسجد سے آذان کی آواز گونجنے لگی تابش کے قدم مسجد کی طرف بڑھنے لگے۔ادھر نئے سال کا سورج طلوع ہو رہا تھا ادھر اس کی نئی زندگی کاسورج طلوع ہو رہا تھا۔