2014

بِشَر… سرمایہِ بَشَر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بِشَر… سرمایہِ بَشَر
مولانا طارق نعمان ، گڑنگی
حضرت بشر حافی رحمہ اللہ ایک بلند مرتبہ ولی اور مجاہدہ و مشاہدہ میں یکتائے روزگار تھے۔ آپ علی حشرم رحمہ اللہ کے بھانجے اور ان ہی سے بیعت تھے۔ آپ مرو میں پیدا ہوئے لیکن زندگی کا زیادہ تر حصہ بغداد میں بسر کیا۔
آپ کی توبہ کا واقعہ اس طرح ہے کہ ایک دفعہ نشہ و مستی کی حالت میں کہیں جارہے تھے۔ اسی حالت میں کاغذ کا ایک ٹکڑا آپ کو پڑا ہوا ملا جس پر بسم اللہ لکھا ہوا تھا۔ آپ نے اس کاغذ کو اٹھا کر صاف کیا اور عطر سے معطر کیا۔ پھر ایسی جگہ رکھا جہاں بے ادبی ہونے کا خوف نہ تھا۔
Read more ...

میں لڑکی نہیں ہوں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میں لڑکی نہیں ہوں !!
امتیاز علی شاکر ، لاہور
بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں نوجوان لڑکیوں کی اکثریت جنسی زیادتی کے خوف کی وجہ سے ڈری اور سہمی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔لڑکیا ں یہ سوچتی ہیں کہ انھیں دنیا میں آزادی کے ساتھ،اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارے کا کوئی حق نہیں۔لڑکیوں کے حقوق اور بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک تحقیق ’’پلان انٹرنیشنل ‘‘کی جانب سے’’کیونکہ میں ایک لڑکی ہوں‘‘کے عنوان سے ہوئی۔
Read more ...

قومی مزاج اور حکمران

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قومی مزاج اور حکمران
بنت مولانا عبدالمجید﷫
بلاشبہ کسی بھی مملکت کے عروج کے لئے دو باتیں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، ایک اس کی حکمران اور دوسرا اس کی قوم کا مزاج اور تربیت، لیکن بد قسمتی سے ہم ان دونوں ہی سے محروم ہو چکے ہیں ذرا ایک لمحے کے لئے اپنے اردگرد کا جائزہ لیجئے۔!!! کوئی دکان بناتا ہے تو اسے اپنی دکان کی جائز حدود پر قناعت نہیں ہوتی، اسی لئے وہ سائن بورڈ اور اشیاءخرید و فروخت اٹھا کر فٹ پاتھ یا سڑک پر دھر دیتا ہے، اسے احساس نہیں ہوتا کہ جس جگہ پر وہ قابض ہوا ہے وہ قوم کی مشترکہ گذرگاہ ہے۔
Read more ...

جنت کا راستہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
جنت کا راستہ
سونیا جنت ، لودھراں
اے ابن آدم !اے ابن آدم رب کریم نے تجھے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے مختلف رنگوں سے کائنات کو تیرے لیے سجایا ہے تجھے تمام مخلوق پر فضیلت بخشی اور بے شمار چیزوں کو تیرے آرام و سکون کا ذریعہ بنایا۔
لیکن افسوس تو مصروف ہے اپنے رب کی دی ہوئی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے میں اور تیرے پاس اتنا بھی وقت نہیں کہ تو ان نعمتوں کا شکرانہ ادا کرے۔ دنیا داری بھاگئی تجھے تو اک پل کے لیے بھی یہ کیوں نہیں سوچتاکہ یہ دنیا تو
Read more ...

میڈیا کی دیوی کا نوبل انعام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میڈیا کی دیوی کا نوبل انعام
مولانا محمد اسحاق
جب سے ملالہ کو نوبل انعام کے لیے منتخب ہونے کی خبر آئی ہے اس وقت سے سیکولر میڈیا نے بے پناہ پروپیگنڈہ کے ذریعے یہ کوشش شروع کردی ہے کہ نوبل انعام انتہائی معزز پرائز ہے اس کا حصول ایک ما فوق الفطرۃ معجزہ ہے جس سے پاکستان کو نوازا جانا؛ ملالہ، پاکستان اور اہلیانِ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اس پر ہم سب بجا طور پر فخر کرسکتے ہیں بعض حکمرانوں کی طرف سے مبارک بادوں کے ڈونگرے برس رہے ہیں۔
وہ لوگ جو نوبل انعام کی حقیقت سے واقف تھے انہوں نے اس کے ملنے کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا ان کے بارے بعض اینکرز اور میڈیائی شعبدہ بازوں نے جو اول فول کہا ہے اس کو ذکر کرنے کی چنداں ضرورت نہیں۔
Read more ...